Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 11, 2020

وزیر اعظم مودی نے 10 ریاستوں میں کورونا کا لیا جائزہ، ‏وزراء ‏أعلیٰ ‏سے ‏ویڈیو ‏کانفرنسنگ ‏کے ‏ذریعہ ‏کی ‏بات ‏

وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وبا کے سب سے زیادہ کووِڈ۔19 سے زیادہ شکار 10 ریاستوں گجرات، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، تملناڈو، مغربی بنگال، مہاراشٹر، پنجاب، بہار اور اترپردیش کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ آج موجودہ صورتحال کا جائزہ اور مستقبل کی پالیسی پرگفتگو کی۔

نئی دہلی/ صداٸے وقت /ذراٸع / ١١ اگست ٢٠٢٠۔
==============================
وزیراعظم نریندر مودی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاستوں میں شامل بہار، گجرات، اترپردیش، مغربی بنگال اور تلنگانہ میں سیمپل کا ٹیسٹ بڑھانے پر زور دیتے ہوئے اس وبا سے لڑنے کے لیے کورونا متاثر شخص کے رابطے میں آنے والے افراد پر زور دیتے ہوئے اس وبا سے لڑنے کے لیے متاثرہ شخص کے رابطے میں آنے والے افراد کی جلد از جلد ٹیسٹ کرانے کا نیا ضابطہ دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وبا کے سب سے زیادہ کووِڈ۔19 سے زیادہ شکار 10 ریاستوں گجرات، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، تملناڈو، مغربی بنگال، مہاراشٹر، پنجاب، بہار اور اترپردیش کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ آج موجودہ صورتحال کا جائزہ اور مستقبل کی پالیسی پر گفتگو کی۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ نے ریاست کی نمائندگی کی۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوئے اجلاس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن اور وزیر مملکت برائے داخلہ نے حصہ لیا۔