Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 22, 2020

73 دنوں ‏میں ‏آجاٸے ‏گی ‏کرونا ‏وکیسین۔مفت ‏میں ‏لگاٸے ‏جاٸیں ‏گے ‏ٹیکے۔

کورونا ویکسین  کوویشیلڈ  کو پونے کی بایوٹیک کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ بنارہی ہے ۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ویکسین کا ٹرائل 58 دنوں میں پورا ہوجائے گا ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٣ اگست ٢٠٢٠۔
==============================
ملک کی پہلی کورونا ویکسین   کو لے کر بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ ہندوستان کی پہلی کورونا ویکسین کوویشیلڈ 73 دنوں میں بازار میں دستیاب ہوجائے گی ۔ اس ویکسین سے وابستہ ایک اور خاص بات یہ ہے کہ قومی ٹیکہ کاری پروگرام کے تحت حکومت ہند ہر ہندوستانی کو کورونا کا مفت ٹیکہ لگائے گی ۔ بتادیں کہ کوویشیلڈ (Covishield) کو پونے کی بایوٹیک کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ بنا رہی ہے ۔
بزنس ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے عہدیداروں نے بتایا کہ ہندوستانی حکومت نے ہماری کمپنی کو اسپیشل مینوفیکچرنگ پرائرٹی لائسنس دیا ہے ۔ اس کے تحت کمپنی نے ویکسین کے ٹرائل پروٹوکول کا عمل مزید تیز کردیا ہے ۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ویکسین کا ٹرائل 58 دنوں میں پورا ہوجائے گا ۔
غور طلب ہے کہ ویکسین کے تیسرے مرحلہ کا پہلا ڈوز ہفتہ کو دیا گیا ہے جبکہ دوسرا ڈوز ہفتہ کو دئے گئے پہلے ڈوز کے 29 دنوں کے بعد ہی دیا جاسکے گا ۔ ویکسین کا دوسرا ڈوز دئے جانے کے 15 دن کے بعد اس کی رپورٹ سامنے آئے گی ۔ ویکسین کے سبھی مرحلے پورے ہونے کے بعد ہی کوویشیلڈ  کو بازار میں اتارنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ۔
کوویشیلڈ ویکسین کے ٹرائل کے عمل میں تیزی لانے کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ بتادیں کہ 17 سینٹروں میں 1600 لوگوں کے درمیان کوویشیلڈ کا ٹرائل کیا جارہا ہے ۔ ہر سینٹر میں تقریبا 100 لوگوں پر کورونا ویکسین کا ٹرائل کیا جارہا ہے ۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ نے Astra Zeneca نام کی کمپنی سے اس ویکسین کو بنانے کیلئے رائٹس خریدے ہیں ۔ اس کے بدلہ میں سیرم انسٹی ٹیوٹ ہندوستان اور 92 ممالک میں اس ویکسین کو فروخت کرسکے گی ۔