Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 16, 2020

میڈیسن ‏میں ‏8 ‏نٸے ‏ڈپلومہ ‏کورسز ‏کے ‏لٸے ‏مرکزی ‏حکومت ‏نے ‏دی ‏منظوری۔


 نئی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع  16 اگست۔2020.
==============================
 کورونا وائرس کوویڈ 19 کے بحرانی دور میں ملک کے دور دراز اور دیہی علاقوں میں طبی ماہرین کی شدید قلت کے پیش نظر مرکزی حکومت نے طب کے مختلف شعبوں میں آٹھ نئے ڈپلوما کورس متعارف کرانے کی منظوری دی  ہے.
 مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود نے اتوار کے روز بتایا کہ اس سلسلے میں کچھ دن پہلے ہی ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔  یہ کورسز ایم بی بی ایس اور ایم بی بی ایس لیول ڈگری کے بعد کیے جائیں گے۔  جن نئے کورسوں کو متعارف کرایا گیا ہے ان میں اینستھیسیولوجی ، اوبسٹریٹکس اینڈ گائناکالوجی ، پیڈیاٹریکس ، فیملی میڈیسن ، آپتھلمولوجی ، ای این ٹی ، ریڈیولوجی اور ٹی بی اور سینے کی بیماری شامل ہیں۔
 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انڈین میڈیکل کونسل ایکٹ 1956 کے سیکشن 11 (سب سیکشن 2) کے تحت حاصل کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ، مرکزی حکومت نے ، میڈیکل کونسل آف انڈیا کے ماتحت  تشکیل دیئے گئے گورننگ بورڈ سے مشاورت کرکے ، ایکٹ کے پہلے آرٹیکل میں ترمیم کرو کے   نئے پروگراموں کی منظوری دی گئی ہے۔
 نیشنل کورسز برائے امتحانات نے نئے کورسز کی منظوری دے دی ہے۔