Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 6, 2020

موباٸل ‏کی ‏دکان ‏میں ‏چوری۔۔لاکھوں ‏کا ‏مال ‏غاٸب۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٦ جولاٸی ٢٠٢٠ ۔
==============================
میر گنج تھانہ حلقہ کے جنگھئی بازار میں حوصلہ بلند چوروں نے دیر شب ایک دکان کا تالا توڑ کر اندر رکھا لاکھوں روپے قیمت کے موبائیل اور سامان اٹھا لے گئے۔صبح پہنچے دکاندار نے دکان مالک نے تالا ٹوٹا اور سامان غائب دیکھا تو اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے معائنہ کرتے ہوئے چوروں کی تلاش میں لگ گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق کے مذکورہ بازار کے رہنے والے اجے کمار گپتا کی فوٹو اسٹوڈیو اور موبائیل کی دکان ہے۔روزانہ کی طرح گزشتہ روز بھی وہ دکان بند کر بغل میں واقع اپنے مکان میں چلے گئے۔بتاتے ہیں کہ دیر شب چوروں نے دکان کا تالا توڑ دیا اور اندر داخل ہو کر 6لاکھ روپے کی قیمت کا موبائیل اور دیگر سامان اٹھا لے گئے۔دکان مالک کی اطلاع پر مقامی تھانہ انچارج ڈاگ اسکوائڈ ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر جانچ شروع کرائی لیکن کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔پولیس نے دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔