Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 6, 2020

ڈاکٹر ‏امبیڈکر ‏کے ‏مجسمہ ‏پر ‏لگایا ‏گیا ‏سیاہ ‏رنگ۔۔علاقے ‏میں ‏کشیدگی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت /ذراٸع 6 جولاٸی 2020. 
==============================
گورابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے نشان گاؤں میں شرپسند عناصروں نے جمہوریت کے بانی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ پر سیاہ رنگ لگا دیا جس کو دیکھتے ہی علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔امبیڈکر مجسمہ کے ساتھ گھناؤنے کام کی خبر ملتے ہی درجنوں کی تعداد میں دیہی موقع پر جمع ہو کر ہنگامہ کرنے لگے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے مجسمہ کو دوبارہ پینٹ کرایا جس کے بعد مشتعل ہجوم خاموش ہوا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں میں نصب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کے چہرے پر گزشتہ دیر شب شرپسندعناصروں نے سیاہ رنگ لگادیا تھا۔جمعرات کی الصبح چہل قدمی کرنے نکلے گاؤں کے لوگوں نے مجسمہ کے چہرے پر سیاہ رنگ لگا دیکھا تو اطلاع دیگر گاؤں والوں کو دیتے ہوئے پولیس کو دیا۔ادھر معاملے کی اطلا ع ملتے ہی دیہی مشتعل ہو گئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔مجسمہ پر رنگ لگانے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج رام پرویش کشواہا موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل لوگوں کو شرپسندوں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے مجسمہ کو دوبارہ پینٹ کرایا جس کے بعد لوگ خاموش ہوئے۔