Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 6, 2020

کودیڈ ‏علاج ‏سینٹر ‏کا ‏ضلع مجسٹریٹ ‏نے ‏کیا ‏معاٸنہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت  (نماٸندہ)۔
==============================
سرکونی بلاک کے ہوض گاؤں واقع ٹرامہ سینٹر میں قائم کورونا اسپتال کے انتظام اور حالات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے معائنہ کیا۔
معائنہ کے ضلع مجسٹریٹ نے چیف میڈیکل افسر اور اسپتال کے ڈاکٹروں کو ہدایت دیاکہ یہاں داخل ہونے والے کورونا مریضوں کا علاج بہتر طریقے سے کیا جائے اور مناسب دیکھ بھال کی جائے، کسی بھی مریض کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ انھوں نے کمرے اور باتھ روم کی صفائی ستھرائی سمیت اسپتال حاطے کی صفائی کا معائنہ کرتے ہوئے متعلق افسر کو صفائی کرانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو وقت پر کھانا اورناشتہ دیا جائے، اس میں کسی قسم کی لاپرواہی نہیں ہونی چاہئے۔میڈیکل افسر ڈاکٹر راکیش کمار نے بتایا کہ اس وقت 15 کورونا سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جن کا علاج حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق کیا جا رہا ہے۔