Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 6, 2020

کورونا ‏وبإ ‏کو ‏لیکر ‏ڈی ‏ایم ‏جونپور ‏دکانداروں ‏پر ‏سخت۔۔گاٸڈ ‏لاٸن ‏پر ‏عمل ‏نہ ‏کرنے ‏پر ‏کارواٸی

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / (نماٸندہ)۔
==============================
کورونا وبا پر لگام لگانے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے حکومت کی گائڈ لائن پر عمل کرنے کی ڈی ایم کی سخت ہدایت کے بعد بھی نظرانداز کرنے کے معاملے میں ڈی ایم سخت رخ اختیار کرتے ہوئے کئی افسران سے زمینی حقیقت کی جانچ کرائی اور ان کی رپورٹ کے مطابق دکانداروں اور گاہکوں کے بغیر ماسک دکان پر کھڑے رہنے پر حکومت کی گائڈ لائن کے خلاف ورزی کرنے کو لیکر شہر کے اولند گنج علاقہ کی7دکانوں کو ایک ہفتہ کیلئے بند کرنے کی ہدایت جاری کیا ہے۔
واضح ہو کہ ضلع میں تیزی سے پھیل رہے کورونا انفکشن کو کم کرنے کیلئے ڈی ایم نے حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق ماسک لگانے اور معاشرتی دوری پر عمل کرنے کی ہدایت دیا تھا لیکن دکان دار نہ خود ماسک لگا رہے ہیں اور نہ ہی معاشرتی دوری پر عمل کر رہے ہیں۔معاملے کی ڈی ایم دنیش کمار سنگھ نے ضلع انفارمیشن افسر سنیل کمار کنوجیا سے جانچ کرائی تو حقیقت سامنے آئی۔جانچ کے دوران شہر کے اولند گنج علاقہ میں آشیش موبائیل،میثم موبائیل اسٹور،میوجک محل،باباجی کیرانہ اسٹور،موتی ڈریش،دیپانشو ڈریس اور سنگھ میڈیکل اسٹور پر معاشرتی دوری کے خلاف ورزی کرتے ہوئے دکاندار اور گاہکوں نے ماسک نہیں لگایا تھا۔رپورٹ پر ڈی ایم نے ان سبھی دکانوں کو ایک ہفتہ کیلئے بند رکھنے کی ہدایت دیا ہے۔