Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 5, 2020

مسافر ‏بردار ‏بس ‏اور ‏ٹینکر ‏کی ‏ٹکر۔۔ایک ‏درجن ‏افراد ‏زخمی

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ٥ جولاٸی ٢٠٢٠(نماٸندہ)۔
==============================
سکرارا تھانہ حلقہ کے آناپور گاؤں کے قریب جونپور۔الہ آباد شاہراہ پر بدھ کی الصبح مسافروں کو لیکر جارہی روڈویز بس اور ٹینکر کی آمنے سامنے تصادم ہو گئی۔تیز رفطار ٹینکر کے تصادم سے روڈویز بس میں سوار خاتون کانسٹیبل سمیت درجن بھر مسافر زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی چیخ وپکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے سبھی زخمیوں کو بس سے نکال کر علاج کیلئے مچھلی شہر صحت مرکز میں داخل کرایا۔حادثہ کی وجہ سے شاہراہ کنارے کھڑی بے ترتیب گاڑیوں کا ہونا بتایا جا رہا ہے۔
اطلاع کے مطابق جونپور ڈپو کی بس گورکھپور شہر سے مسافروں کو لیکر آلہ آباد جا رہی تھی۔بس میں کل26مسافر سوار تھے۔بس مسافروں کو لیکر شہر سے کچھ ہی کلو میٹر دور شاہراہ کے مذکورہ مقام پر پہنچی تھی کہ سامنے سے آرہی تیز رفطار ٹینکر نے بس کو سامنے سے ٹکر مار دیا جس سے افر تفری مچ گئی۔حادثہ میں بس میں سوار کشی نگر پڈرونا کے نرکٹیا گاؤں کے رہنے والے منوکمار26ولد کنہیا گوڑ،رنجیت 22ولد جے پرکاش،کشی نگر ضلع کے تھانہ کبیر کے رہنے والے چندربھان73ان کی اہلیہ شکنتلا دیوی70بیٹا پرویندر کمار40،راجو پٹیل37ولد ملن پٹیل،جناردن 42ولد نگینا پٹیل،اعظم گڑھ ضلع کے بردہ تھانہ ٹھیکما گاؤں کی خاتون کانسٹیبل مایادیوی46،کنڈکٹر ارون کمار یادو45ساکن مڑیاہوں،ڈرائیور دھورجا دوبے 57ساکن موضع ادے چندر پور تھانہ کیراکت،گورکھپور ضلع کے پی پی گنج تھانہ تحت رہنے والے شیش منی 30اورپتھرا بازار پپرائچ کے رہنے والے پرمود موریہ40زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی مسافروں کی چیخ پکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے بس سے سبھی زخمیوں کو باہر نکالا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچے تھانہ انچارج ارون کمار مشرا نے ایمبولنس کی مدد سے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے کمیونٹی صحت مرکز مچھلی شہر میں داخل کرایا۔حادثہ کے بعد ٹینکر ڈرائیور گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔