Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 4, 2020

یونین پبلک سروس کمیشن کے فائنل نتائج میں 44 مسلم امیدوار (5.3) فیصد ہوئے کامیاب.

یونین پبلک سروس کمیشن 2019 کے نتائج میں، مسلم امیدواروں نے ایک بار پھر بہتر نتائج دیئے ہیں۔ مجموعی طور پر 44 امیدوارکامیاب ہوئے ہیں۔ کل UPSC میں 829 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، لہٰذا اس نتیجے کوکہیں زیادہ بہترکہا جاسکتا ہے۔

نئی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع / 4 جولاٸی ٢٠٢٠۔
=============================
 یونین پبلک سروس کمیشن 2019 کے نتائج میں، مسلم امیدواروں نے ایک بار پھر بہتر نتائج دیئے ہیں۔ مجموعی طور پر 44 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ کل UPSC میں 829 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، لہٰذا اس نتیجےکو کہیں زیادہ بہتر کہا جاسکتا ہے۔ مجموعی طور پر یو پی ایس سی نتائج میں 829 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، لیکن اس بار ایک خاص بات یہ ہے کہ ای ڈبلیو ایس کوٹے سے بھی امیدواروں کو ریزرویشن زمرے کا فائدہ ملا ہے۔ ای ڈبلیو ایس زمرے کے تحت 78 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ جنرل کٹیگری میں 304 امیدوار اور او بی سی زمرے میں 251 امیدوار ہار کامیاب ہوئے ہیں۔
ایس سی کٹیگری میں 129 جبکہ ایس ٹی کٹیگری میں 67 امیدوار کامیاب

اگر مسلم اداروں اورکوچنگ سینٹر، اکیڈمیوں کی کامیابی اور مظاہرے کی اگر بات کی جائے تو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کوچنگ اکیڈمی سے اس بار 25 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جن میں 14 امیدوار مسلم ہیں۔ حالانکہ گزشتہ سال یونیورسٹی کی کوچنگ اکیڈمی سے49 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، اس لحاظ سے نتائج میں کمی آئی ہے۔ زکاۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کی جانب سے کامیاب امیدواروں کی جو لسٹ جاری کی گئی ہے، اس میں 27 امیدواروں کے نام ہیں جن میں 23 امیدوار مسلمان ہیں
اسی طرح سے جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے 6 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جن میں دو امیدوار مسلمان ہیں۔ جو امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، ان میں سے 180 امیدواروں کو آئی اے ایس اور 24 امیدواروں کو آئی ایف ایس اسی طرح 150 امیدواروں کو آئی پی ایس عہدوں کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ 2018 کے یو پی ایس سی کے نتائج میں مجموعی طور پر 759 امیدوار کامیاب ہوئے تھے جن میں 29 مسلم امیدوار بھی شامل تھے حالانکہ 2017 کے یو پی ایس سی نتائج میں 990 امیدوار کامیاب ہوئے تھے جن میں 44 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔
 UPSC 2019 میں 44 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے

* رینک کے حامل امیدواروں کے نام *

1. سفنہ نظرالدین 45
2. شیخ محمد زیب ذاکر 153
3. جیتین رحمان رینک 176
4. رومائزہ فاطمہ آر وی 185
5. محمد علی اکرم شاہ 188
6. سمیر احمد 193
7. سوتھان عبد اللہ 209
8. صوفیہ 241
9. اسرار احمد کچلو 248
10. نورل کوعامر 252
11. اجمل شہزاد عا لیار 254
12. فرمان احمد خان 258
13. محمد شفیق 292
14. سفیان احمد 303
15. اظہرالدین ظہیرالدین قاضی 315
16۔ آصف یوسف۔ 328
17. احمد بلال انور 332
18. نادیہ بیگ 350
19. عاشق علی پائ 367
20. محمد یعقوب 38
21. شاہ الحمید اے 388
22. شاہین سی 396
23. محمد شبیر عالم 403
24. آفتاب رسول 412
25. شیعاز کے ایم 422
26. احمد عاشق او ایس 460
27. محمد ندیم الدین 461
28. سید زاہد علی 476
29. محمد دانش 487
30. محمد قمرالدین خان 511
31. معاز اختر 529
32. حسنان اسید 542
33. محمد عاقب 579
34. ریحان کھتری 596
35. فیصل خان 611
36. سیف اللہ 623
37. سبزار احمد غنی 628
38. ماجد اقبال خان 638
39. فیروز عالم 645
40. روحینہ طفیل خان 718
41. رئیسہ حسین 747
42. محمد نواز شرف الدین 778
43. ثاقب شعیب 823
44. سید جنید عادل 824