Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 16, 2020

مہیندر سنگھ دھونی کے اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان سے مداحوں میں مایوسی،

ٹیم انڈیا کے ماہی کے نام سے پہچان رکھنے والے مہندر سنگھ دھونی کے اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان سے ان کے مداحوں سمیت ان کے قریبی حیرت زدہ ہیں۔ دھونی کے سب سے قریبی ساتھی رہے رنجی کھلاڑی محمد شبیر حسین نے کہا کہ ہر کھلاڑی کے کیریئر میں ایک دن ایسا آتا ہے جب اسے کہیں جا کر رکنا ہوتا ہے۔
صداٸے وقت /ذراٸع /١٦ اگست ٢٠٢٠۔
============================
انڈیا میں ماہی کے نام سے پہچان رکھنے والے مہندر سنگھ دھونی کے اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان سے ان کے مداحوں سمیت ان کے قریبی حیرت زدہ ہیں۔ دھونی کے سب سے قریبی ساتھی رہے رنجی کھلاڑی محمد شبیر حسین نے کہا کہ ہر کھلاڑی کے کیریئر میں ایک دن ایسا آتا ہے جب اسے کہیں جا کر رکنا ہوتا ہے۔ شبیر نے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن دھونی کے اس فیصلے کی عزت کرنے کا دن ہے۔
پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے دھونی کے ساتھ اوپنگ بلے بازی کرنے والے شبیر حسین نے بتایا کہ اسکولی کرکٹ میں انہوں نے مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ پہلے وکٹ کی اوپنگ پارٹنر شپ میں ناٹ آؤٹ ٣٧٦ رن بنائے تھے۔ یہ ریکارڈ پارٹنرشپ آج بھی لمکا بک آف ریکارڈس میں درج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھونی نے اس میچ میں ٢١٣ رن بنائے تھے جبکہ شبیر نے ١٥٦ رن بنائے تھے۔ انہوں نے کہ دھونی کے ساتھ انکی یہ یادگار پاری تھی۔
سابق رنجی کھلاڑی محمد شبیر حسین نے ایک اور مزیدار بات بتائی کہ وہ میچ ایک بدلے والا میچ تھا جسمیں سینٹرل اسکول ہینو کی ٹیم کو ڈی اے وی شیاملی اسکول کی ٹیم نے ہرایا تھا ۔ اس سے پہلے ایک میچ میں سینٹرل اسکول ہینو کی کرکٹ ٹیم نے محض ٧٨ رن پر ڈی اے وی شیاملی اسکول کی ٹیم کو بری طرح ہرایا تھا۔ جسکے بعد دھونی نے شبیر کے ساتھ پلانگ کی کہ اگر فائنل میں سینٹرل اسکول ہینو کی ٹیم پہنچتی ہے تو اسے بھی بری طرح ہراکر پچھلی ہار کا بدلہ لیا جائے گا ۔ اتفاق سے ٹورنامنٹ میں ڈی اے وی شیاملی اسکول اور سینٹرل اسکول ہینو کی ٹیم فائنل میں پہنچے۔۔ عام طور پر تیسرے نمبر پر بلےبازی کرنے والے دھونی نے اس میچ میں بطور اوپنگ بلےبازی کر سینٹرل اسکول ہینو کی ٹیم کو بری طرح ہرایا.
دھونی کے اسکولی دنوں کے کوچ رہے چنچل بھٹہ چاریہ دھونی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے بیحد مایوس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھونی ابھی آرام سے ٹی ٢٠ اور ون ڈے میچ کھیل سکتا تھا ۔ کیونکہ وکٹ کے پیچھے اسکی پھرتی اور آئی سائٹ ابھی بھی بہتر ہے ۔
وہیں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے ٹیوٹ کے بعد پورے رانچی میں یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ بی سی سی آئی رانچی میں دھونی کے لئے فیئرویل میچ کا انعقاد کرے ۔ جسمیں رانچی کے باشندہ اپنے ماہی کو عزت افزائی کے ساتھ الوداع کہتے ہوئے دیکھ سکیں ۔