Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 19, 2020

ضلع ‏مجسٹریٹ ‏نے ‏محکمہ ‏صحت ‏و ‏اعلیٰ ‏حکام ‏کیساتھ ‏کورونا ‏انفیکشن ‏کے ‏متعلق ‏کی ‏میٹنگ۔کام ‏کا ‏لیا ‏جاٸزہ

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١٩ اگست ٢٠٢٠(نماٸندہ)۔
==============================
ڈی ایم دنیش کمار سنگھ نے بدھ کے روز سی ڈی او انوپم شکلا، سی ایم اوڈاکٹر راکیش کمار اور تمام صحت مرکز انچارج کے ساتھ ضلع میں کورونا انفیکشن کی حالت کا جائزہ لیا۔
 
جائزہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے ہدایات دیا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ متاثرہ افراد کی رابطہ کی فہرست جلد سے تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی رابطہ کا سراغ لگایا جائے گا، انفیکشن کے پھیلاؤ کو اتنا ہی روکا جائے گا۔ ضلع مجسٹریٹ نے برسٹھی، مچھلی شہر، رام نگر، شاہ گنج میں متاثر افراد کے رابطے میں آئے لوگوں کی تلاش میں لاپرواہی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور رابطے کی نشاندہی کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ لئے گئے نمونے کی بروقت اطلاع دیں اور اینٹی جن کٹ سے ان ہی لوگوں کی جانچ کریں جن میں انفیکشن کی علامات ہیں۔ انھوں نے ہدایت دیا کہ متاثرہ افراد کو فوری سہولت الاٹمنٹ، ہوم آئیسولیشن، ایل ون اسپتال اور ایل ٹو اسپتال سہولت مریضوں کی حالت کے مطابق مختص کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامتی طور پر متاثرہ شخص کو گھر میں تنہارہنے کی سہولت نہیں دی جائے گی، اسے کوڈ اسپتال ہی میں داخل کرایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ نگرانی کی ٹیمیں اپنا کام سنجیدگی سے کریں، جو ٹیمیں گھر گھر جانچ کرنے جارہی ہیں ان کے پاس تھرمل اسکینر اور پلس آکسیمیٹر ہونا ضروری ہے۔ ٹیموں کی مسلسل نگرانی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کے لحاظ سے ایک رجسٹر بنانا چاہئے جس میں ان لوگوں کے نام، جن کو کھانسی، نزلہ، بخار اور سانس لینے میں تکلیف ہو، ایسے تمام افراد کے لئے نمونے لئے جائیں، ان افراد کی مکمل تفصیلات درج کیا جائے۔