Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 19, 2020

زمینی ‏تنازعہ ‏میں ‏مار ‏پیٹ۔۔دس ‏افراد ‏زخمی ‏

جون پور۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت / ١٩ اگست ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے کولواری گاؤں میں بدھ کے روز زمینی تنازعہ میں دو فریقین میں جم کر لاٹھی ڈنڈہ سے مارپیٹ ہو گئی جس میں دونوں اطراف سے دس افراد زخمی ہوگئے۔مارپیٹ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کراتے ہوئے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے دل سنگار بند اور بھلر بند کے درمیان گاؤں آبادی کی آراضی کو لیکر برسوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔ بدھ کی صبح ایک فریق کے زریعے متنازعہ زمین پرشجرکاری کیا جا رہا تھا جس کو لیکر دوسرے فریق نے اعتراض کیااور دونوں فریق میں کہا سنی ہونے لگی۔بتاتے ہیں کہ کہا سنی کے دوران ہی دونوں فریق کے لوگ لاٹھی ڈنڈہ سے ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے۔مارپیٹ میں ایک فریق سے خوشیال، فندالال بند اور جتیندرجبکہ دوسرے فریق سے بھیالال بند،امیش بند،بھلر بند، ابھے لال، ہری ہر، منوکا دیوی، دکھنا دیوی سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔مارپیٹ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے بھیالال کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔معاملے میں دونوں فریق نے مقامی تھانے پر تحریر دیا ہے جس پر پولیس کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔