Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 19, 2020

طمنچہ ‏کے ‏دم ‏پر ‏دوا ‏تاجر ‏کی ‏باٸک ‏کو ‏لٹیروں ‏نے ‏چھینا۔

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ١٩ اگست ٢٠٢٩ (نماٸندہ)۔
==============================
گورابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے سرسوڑا گاؤں کے قریب میڈیکل اسٹور آپریٹر سے موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے طمنچہ کے دم پر موٹرسائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے۔متاثر کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے تلاشی شروع کیا لیکن ناکام رہی۔
اطلاع کے مطابق باری گاؤں کے رہنے والے سرفراز کی گورابادشاہ پور بازار میں میڈیکل اسٹور ہے۔روزانہ کی طرح گزشتہ دیر شام دکان بند کرنے کے بعد وہ گھر جا رہا تھا کہ جیسے ہی مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچا،سنسان مقام پر موٹرسائیکل پر سوار تین بدمعاشوں نے اسے روک لیا اور طمنچہ سے دھمکی دیتے ہوئے اس کی موٹرسائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے۔بدمعاشوں کے جاتے ہی متاثر نے مقامی تھانہ کو اطلاع دی جس پر پہنچی پولیس نے بدمعاشوں کی تلاش شروع کرائی لیکن کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔