Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 19, 2020

پوروانچل ‏یونیورسٹی ‏کی ‏نٸی ‏واٸس ‏چانسلر ‏نے ‏تمام ‏فیکلٹی ‏کے ‏ڈین ‏و ‏ہروفیسر ‏کیساتھ ‏میٹنگ ‏کی۔

جون پور۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت /١٩ اگست ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
ویر بہاد رسنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے وائس چانسلر آڈیٹوریم میں بدھ کے روز وائس چانسلر نرملا ایس موریہ نے یونیورسٹی کے تمام ڈین اور پروفیسر کے ساتھ میٹنگ کی۔اس دوران انھوں نے یونیورسٹی کیمپس میں چلنے والے شعبوں میں تعلیم، امتحانات، محکمہ جاتی کاموں اور کامیابیوں کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
 انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں معیاری تحقیق کا ہونا بہت ضروری ہے۔ تعلیمی اداروں کے لئے این اے سی کی تشخیص بہت ضروری ہے۔ ہمیں اے پلس گریڈ کے لئے تیاری کرنی ہوگی۔انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ کے پروفیسر بی بی تیواری نے ٹیکنیکل ایجوکیشن میعاراپ گریڈیشن پروگرام کے تحت کئے گئے پروگراموں پر اظہار خیال کیا۔پروفیسر مانس پانڈے نے سنٹرل لائبریری، آئی کیو اے سی اور روسا کے تحت ہونے والے کام کے بارے میں بتایا۔ صدراسٹوڈنٹ ویلفیئر پروفیسر اجے دوویدی نے طلباء کے وظائف کے بارے میں تفصیلی معلومات دیتے ہوئے طلباء کے مفادات کے لئے مستقل کام جاری ہے۔ پروفیسر رام نارائن صدر شعبہ سائنس،ڈاکٹر منوج مشرا،پروفیسر ایناش پارتھڈکر،پروفیسر اے کے سریواستو،پروفیسر دیوراج سنگھ،پروفیسر وندنا رائے،پروفیسر راجیش شرما،پروفیسر اجے پرتاپ سنگھ نے اپنے اپنے شعبہ کے نصاب اور کامیابیوں کو تفصیل سے بتایا۔اس موقع پر فنانس افسر ایم کے سنگھ،امتحان کنٹرولر بی این سنگھ،اسسٹنٹ رجسٹرار امرت لال اور ڈاکٹر ایس کے تومر موجود رہے۔