Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 19, 2020

لاپتہ ‏صرافہ ‏کی ‏لاش ‏کنویں ‏سے ‏برآمد۔۔علاقے ‏میں ‏سراسیمگی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١٩ اگست ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے رام پور گاؤں کے کنویں سے گزشتہ روز سے مشتبہ حالت میں لاپتہ صراف کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔
اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرٹنڈنٹ سمیت اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔معاملے میں متوفی کے بھائی نے گاؤں کے ہی دو لوگوں کے خلاف قتل میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج کرایا۔پولیس نے گاؤں کے ہی ایک ملزم کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
بتاتے ہیں کہ پردیومن پورگاؤں کا رہنے والا رام دھاری موریہ علاقہ میں گھوم پر زیورات کی پھیری کرتا تھا۔گزشتہ روز وہ علاقہ میں پھیری کرنے نکلا اور لاپتہ ہو گیا۔دیر شام ہونے تک جب وہ واپس نہیں لوٹا تو اہل خانہ نے اسے تلاش کرنے لگے لیکن ناکام نہیں رہنے پر پولیس کو اطلاع دیا۔ادھر بدھ کے روز پڑوس کے گاؤں کے بچے کھیلنے کے دوران کنوں کے پاس پہنچے تو پانی میں لاش دیکھ شور مچانا شروع کیا۔شور سنتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کی شناخت رام دھاری موریہ کے طور پر کرتے ہوئے اہل خانہ سمیت پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے لیا۔ادھر مشتعل لواحقین سمیت گاؤں والوں نے ملزمان کے گھر پہنچ کر ہنگامہ کرنے لگے۔معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس سپرٹنڈنٹ اشوک کمار،سی او صدر سمیت مقامی تھانے کی فورس موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل ہجوم کو سمجھا کر خاموش کرایا۔پولیس نے متوفی کے بھائی کی تحریر پر گاؤں کے ہی دو لوگوں پر زیورات لوٹ کر قتل کرنے کا مقدمہ قائم کر ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔