Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 7, 2020

ضلع ‏مجسٹریٹ ‏نے ‏ضلع ‏کے ‏سبھی ‏ترقیاتی ‏بلاک ‏کے ‏کاموں ‏کا ‏لیا ‏جاٸزہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت/ 7 جولاٸی 2020.
==============================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے دیر شام ضلع کے سبھی بلاک میں منریگا کے تحت کھدائے جا رہے تالاب کے کام،منریگاپارک، کھیلوں کے میدان کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں انھوں نے سی ڈی او کو ہدایات دیا کہ جن بلاک میں منریگا پارک کا کام شروع نہ کیا گیا تو تمام بی ڈی اوکو انتباہ جاری کرتے ہوئے ہر حال میں 15 اگست تک تمام منریگا پارکوں پر کام شروع کردیا جائے۔ انھوں نے بتایا کہ ہر ترقیاتی بلاک میں دو منریگا پارک تیار کیے جانے ہیں۔ تالاب کی کھدائی کا کام جلد مکمل کیا جائے اور تالاب کے چاروں طرف گھاس اور درخت لگانے کے ساتھ دیہی کے بیٹھنے کیلئے بینچ بھی لگائے جائیں۔ انہوں نے تمام بی ڈی او کو ہدایت دیا کہ 14 اگست تک ضلع کے تمام گاؤں کے داخلی راستوں پر کم از کم 50-50 درخت لگائے جائیں۔انھوں نے کہا کہ ہر ترقیاتی بلاک میں ایک ایک کھیل کا میدان جلد تیار کرکے رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے سبھی بی ڈی او کو ہدایت دیا کہ ہر ترقیاتی بلاک میں ایک اضافی عارضی گؤ شالہ کی تعمیر کی جائے، لیکن ابھی تک کسی بھی بلاک میں گوشالہ مکمل نہیں ہوسکا ہے، جس پر انھوں نے 15 اگست تک ہر بلاک میں عارضی طور پر گؤ شالہ تعمیر کرنے کی ہدایت دیا۔ انھوں نے کہا کہ جن بلاک میں زمین کی انتخاب نہیں ہوا ہے وہاں کے ایس ڈی ایم اور لیکھ پال زمین کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ میٹنگ میں انھوں نے اسکولوں میں کی جانے والی نئی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں تجدید نو کا کام جلد سے جلد مکمل کرتے ہوئے تمام بی ڈی او نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر سی ڈی او انوپم شکلا،ڈی سی منریگا بھوپیندر سنگھ ن،ضلع پنچایت راج افسر سنتوش کمار سمیت سبھی بی ڈی او موجود رہے۔