Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 7, 2020

دن ‏دہاڑے ‏بندوق ‏کی ‏نوک ‏پر ‏دو ‏لاکھ ‏کی ‏لوٹ۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / 7 جولاٸی 2020.
=============================
کھٹہن تھانہ حلقہ کے مبارک پور گاؤں میں جمعہ کے روز موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے صرافہ تاجر کو روک کر حملہ کر دیا اور زخمی کرتے ہوئے 2 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔متاثر کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے موقع معائنہ کرتے ہوئے تحریر کی بنیاد پر نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے تفتیش میں لگ گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کا رہنے والا راجیش سونی ولد گلاب چندر گاؤں میں ہی گھوم کر سونے،چاندی کے زیورات فروخت کرتا ہے۔روزانہ کی طرح جمعہ کے روز وہ زیورات کو موٹرسائیکل کی ڈگی میں رکھ کر نکلا تھا کہ جیسے ہی گاؤں میں واقع سنسان باغ کے قریب پہنچا،پیچھے سے آئے موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے اسے روک کر طمنچہ کی مٹھیا سے سر پر حملہ کر دیا جس کے سبب میں وہ زخمی ہو کر گر گیا۔بدمعاشوں نے دھمکی دیتے ہوئے اس کی موٹرسائیکل سے زیورات سے بھرے بیگ کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔بدمعاشوں کے جاتے ہی متاثر نے شور مچاتے ہوئے گاؤں والوں کو جمع کیا اور اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے معائنہ کرتے ہوئے متاثر کی تحریر پر تین نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ قائم کر معاملے کی تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔