Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 7, 2020

بیوپار ‏منڈل ‏کے ‏زیر ‏اہتمام ‏کورونا ‏سے ‏بیداری ‏کے ‏لٸے ‏تشہیری ‏مہم ‏کا ‏آغاز۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /7 جولاٸی 2020 .
==============================
جونپور بیوپار منڈل کی جانب سے کورونا سے بیداری کرنے کے لئے مہم کے تحت تشہیر کا آغاز ضلع صدر دنیش ٹنڈن اورشہر صدر رادھے رمن جیسوال نے ہری جھنڈی دکھا کر کیا۔
اس موقع پرضلع صدر دنیش ٹنڈن نے کہا کہ اس تشہیری گاڑی سے شہر کے قریب چھوٹی منڈیوں اور پورے شہر کے تاجروں کو کوڈ۔19 سے بچنے کے اقدامات اور انتظامیہ کی جانب سے دیئے گئے تمام قواعد کو تفصیل سے بتایا جائے گا تاکہ تاجر خود بخود اس سے محفوظ رہتے ہوئے ہوئے تجارت کرسکیں۔
شہر صدر رادھے رمن جیسوال اور سیکریٹری سومیشور کیسوارانی نے مشترکہ طور پر کہا کہ تمام تاجروں کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق عمل کرتے ہوئے ہمیشہ ماسک کا استعمال کرتے ہوئے معاشرتی فاصلے پر عمل کر اس بیماری سے بچ سکتے ہیں۔اس موقع پر سنجیو جیسوال، راکیش جیسوال، انل مدھیشیا، سریش شرما، ڈی کے اگروال، نیرج شاہ، راہل گپتا، اجے دیوا، شیونند شکلا،امیتوش کمار سمیت دیگر عہدیداران موجود رہے۔