Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 18, 2020

عالمی ‏شہرت ‏یافتہ ‏شاعر ‏” ‏راحت ‏اندوری ‏“ ‏کے ‏انتقال ‏پر ‏تعزیتی ‏نشست ‏کا ‏انعقاد ‏۔

جون پور۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت /١٨ اگست ٢٠٢٠۔ / نماٸندہ۔
==============================
اردو ادب کے عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کے انتقال پربسپا لیڈر سلیم خان کی جانب سے شہر کے محلہ آدم پور اکبر میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔نشست کی صدارت استاد الشعراء اکرم جونپوری نے کی۔جبکہ نشست میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شیام سنگھ یادو ممبر آف پارلیمنٹ جونپور نے شرکت کی۔
اس موقع پر سلیم خان نے کہا کہ ڈاکٹر راحت اندوری کے انتقال سے اردو ادب دنیا کو عظیم نقصان ہوا ہے جسکی تلافی عنقریب میں بہت ہی مشکل ہے۔
مہمان خصوصی شیام سنگھ یادو نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راحت اندوری سے میرا ذاتی طور پر لگاؤ تھا اور میں اکثر مشاعروں میں راحت صاحب کو سننے کے لئے جایا کرتا تھا۔انکی شاعری سے وطن پرستی،اتحاد،باہمی محبت صاف ظاہر ہوتی تھی وہ میرے پسندیدہ شاعر تھے انکے اچانک اس دارفانی سے رخصت ہونے کی وجہ سے اردو کے ایک سنہرے باب کا خاتمہ ہو گیا ہے۔مظہر آصف نے کہا کہ راحت اندوری ایک بے خوف شاعر تھے انکی شاعری سے حکومت و انتظامیہ بھی ہراساں ہو جاتی تھی۔نشست کے آخر میں اکرم جونپوری نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرائی۔اس موقع پر حسرت جونپوری،ادنان جونپوری،افضل الہ آبادی،احمد حفیظ جونپوری،مستعین جونپوری وغیرہ موجود رہے۔