Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 18, 2020

ضلع ‏کے ‏معروف ‏شاعر ‏عاقل ‏جونپوری ‏کا ‏انتقال ‏۔۔۔ادبی ‏دنیا ‏میں ‏غم ‏کی ‏لہر ‏۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ١٨ اگست ٢٠٢٠۔ (نماٸندہ)۔
==============================
ضلع کے معروف شاعر، ادیب، صحافی عاقل جونپوری کا مختصر علالت کے بعد منگل کی الصبح انتقال ہو گیا۔ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی ادبی دنیا پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ گیا۔سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی،سماجی،مداح اور خیر خواہ نے رہائش گاہ پر پہنچ کر تعزیت پیش کیا۔مرحوم کی نماز جنازہ شیر والی مسجد کے امام قاری ضیاء نے ادا کرا ئی جس کے بعد چند احباب اور رشتہ داروں کی موجودگی میں تدفین آبائی قبرسان محلہ شیخ محامد میں عمل میں آئی۔
مرحوم کا تعلق ادبی گھرانے سے تھا ان کے والد کامل شفیقی کا شمارانقلابی شاعروں میں ہو تا تھا۔ان کی شہرت ملک ہی نہیں بیرون ممالک میں بھی تھی۔ادب کی دنیا میں کامل شفیقی کے اشعار لوگ آج بھی احترام سے پڑھتے اور سنتے ہیں۔کامل شفیقی کے بڑے بیٹے عاقل جونپوری نے ابتدائی تعلیم شہر سے حاصل کرنے کے بعد گورکھ پور یونیورسٹی سے ارود میں ایم اے کر نے کے بعد صحافت میں قدم رکھا اور وہندستان کے مایہ ناز اخباروں میں کام کیا۔انھوں نے قومی آواز اخبارمیں نائب ایڈیٹر کے طور کام کیا اس کے بعد بنارس سے شائع ہو نے والے آواز ملک میں آڈوٹیو ریل ڈیسک انچارج کے عہدے پر فائز رہے۔موجودہ وقت میں ماہانہ شائع ہونے والی کتاب سے وابسطہ تھے اس کے علاوہ شاعری سے دلچسپی تو ان کو وراثت میں ملی تھی۔ان کا شماربہترین ناظٖم مشاعرہ کے طور پر بھی ہوتا تھا۔اس کے علاوہ مختلف بزم جس میں بزم کامل ان کی انجمن تھی،ساتھ ہی انجمن حیدریہ کے استاذ شاعر تھے۔