Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 18, 2020

لاکھوں ‏کی ‏مالیت ‏پر ‏چوروں ‏نے ‏کیا ‏ہاتھ ‏صاف۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١٨ اگست ٢٠٢٠۔(نماٸندہ)۔
=============================
ظفرآباد تھانہ حلقہ کے خرچل پور گاؤں میں حوصلہ بلند چوروں نے گزشتہ دیر شب ایک مکان میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی اور قیمتی سامان اٹھا لے گئے۔متاثر کی اطلاع پر پہنچی پولیس اور ڈاگ اسکوائڈ کی ٹیم نے تفتیش شروع کیا تو ڈاگ اسکوائڈ گھر کے ہی ایک کمرے تک جا کر ٹھہر گیا۔پولیس پورے معاملے کو مشتبہ مانتے ہوئے تفتیش کر رہی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے راج ناتھ گری کے مکان سے گزشتہ دیر شب حوصلہ بند چوروں نے گھر کے کمرے میں داخل ہو کر 85ہزار نقدی سمیت10لاکھ روپے قیمت کے زیورات اٹھا لے گئے۔منگل کی صبح نیند سے بیدار ہوئے کنبہ کے لوگوں نے بکھرے ہوئے سامان اور غائب زیورات اور نقدی کو دیکھا تو اطلاع پولیس کو دی۔چوری کی اطلاع ملتے ہی سی او سٹی سشیل سنگھ مقامی تھانہ انچارج اور ڈاگ اسکوائڈ کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کرائی۔تفتیش کے دوران ڈاگ اسکوائڈ متاثر کی بیٹی کے کمرے کے قریب جا کر ٹھہر گیا۔فارنسک ٹیم کو بھی کسی بھی دروازے اور آلماری پر فنگر کے نشان نہیں ملے جس پر پولیس پورے معاملے کو مشتبہ مان کر جانچ کر رہی ہے۔