Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 11, 2020

چار ‏شاطر ‏چور ‏پولس ‏کی ‏گرفت ‏میں۔

جون پور ۔۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ
=============================
۔۔۔چندوک تھانہ حلقہ کے ہری ہر پور گاؤں کے سنسان مقام سے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چار شاطر چوروں کے گروہ کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس چوری میں استعمال کئے جانے والے آلات برآمد کیا۔
تھانہ انچارج دگوجے سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ دیر شب پولیس ٹیم کے ساتھ گست کے دوران مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ مذکورہ مقام پر شاطر چوروں کا ایک گروہ موجود ہے،جوکسی واردات کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔اطلاع ملتے ہی سرگرم ہوئی پولیس نے مذکورہ مقام کا محاصرہ کرتے ہوئے موقع سے چار چوروں کو گرفتار کر لیا۔پوچھ گچھ میں انھوں نے اپنا نام سندرم سونکر ولد لال چندر ساکن بیہڑا کوتوالی کیراکت،بادل یادو ولد بھرگوناتھ یادو،شیوم یادو ولد روپراج یادو ساکن گونولی اور ملکھان یادو ولد رام دلار یادو ساکن رائے پور تھانہ چندوک بتایا۔تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے پاس سے چاقو،لوہے کا راڈ،پائپ اور دیگر آلات برآمد کیا۔پکڑے گئے ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔