Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 11, 2020

چلتی ‏کار ‏میں ‏لگی ‏آگ۔۔۔ڈراٸیور ‏کی ‏جھلس ‏کر ‏موت ‏۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ 
====--=========================
سجان گنج تھانہ حلقہ کے کندہا گاؤں کے قریب گزشتہ دیر شب چلتی کار میں آگ لگنے سے گاڑی چلا رہاشخص کی جھلس کر موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی فائر برگیڈ کی ٹیم نے آگ کو بجھا یا جس کے بعد لاش کو جھلسی ہوئی حالت میں نکال کر پولیس نے کافی مشقت کے بعد اس کی شناخت کرائی۔
اطلاع کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے بالہامؤ گاؤں کے رہنے والے مہیندر کمار پانڈے48اپنی کار سے گزشتہ روز پرپاپ گڑھ سسرال گئے تھے جہاں سے دیر شب واپس لوٹتے وقت جیسے ہی مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچے مشتبہ حالت میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔آگ لگنے کے بعد ٹائر بلاسٹ ہونے پر مقامی لوگ نیند سے بیدار ہو کر موقع پر پہنچے تو کار میں بیٹھے شخص کو جھلستے ہوئے دیکھ اطلاع پولیس اور فائر برگیڈ کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس اور فائر برگیڈ کی ٹیم نے کافی مشقت کے بعد آگ کو بجھاتے ہوئے لاش کو کار سے باہر نکالا اور شناخت کرانی شروع کیا۔منگل کی دوپہر میں گاڑی کے نمبر سے لاش کی شناخت ہونے پر اہل خانہ کو اطلاع دی گئی تو کہرام مچ گیا۔لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تفتیش شروع کر دی ہے۔