Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 11, 2020

کانگریس ‏کارکنان ‏نے ‏مجاہد ‏آزادی ‏کے ‏اہل ‏خانہ ‏سے ملاقات ‏کر ‏اعزاز ‏سے ‏نوازا ‏

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /١١ اگست ٢٠٢٠ ۔
==============================
کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری و اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی کی ہدایت پر ضلع کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر فیصل حسن تبریز و یوتھ کانگریس کے صدر ستیہ ویر سنگھ کی قیادت میں پارٹی عہدیداران نے منگل کے روز مجاہد آزادی کے کنبہ سے ملاقات کر اعزاز سے نوازہ۔
مسٹر تبریز کی قیادت میں عہدیداران نے مفتی گنج بلاک کے کنڈی گاؤں میں پہنچ کر مجاہد آزادی کیدار ناتھ کے بیٹے سوامی ناتھ،مڑیاہوں بلاک کے راجا پور گاؤں کے رہنے والے رام گووند پانڈے کے بھتیجے ڈاکٹر شیکھر پانڈے،ماتا پرساد دوبے کے بھتیجے چھوی ناتھ دوبے،پنڈت شیتلا نند دوبے کے پوتے شیلس دوبے کو اعزاز دیا۔اس موقع پر وکاس تیواری،توقیر خان،مکیش پانڈے،سورج سنگھ،ونے تیواری،آنند سیٹھ،رام سنگھ،رادھے دوبے پرجاپتی،وجے شنکر رائے،دنیش رائے سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔