Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 11, 2020

ضلع ‏مجسٹریٹ ‏نے ‏ڈوبھی ‏بلاک ‏کے ‏تحت ‏کٸی ‏مواضعات ‏کا ‏دورہ ‏کرکے ‏ترقیاتی ‏کاموں ‏کا ‏لیا ‏جاٸزہ

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت  (نماٸندہ)۔
==============================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے منگل کے روز ڈوبھی بلاک کے کئی مواضعات کا دورہ کر ترقیاتی کام،کورونا اسپتال کا انتظام اور اسکول کا معائنہ کیا۔رام دیو پور ماڈل پرائمری اسکول کے معائنہ کے دوران انھوں نے اسکول کی صفائی،بیت الخلاء اور پروجیکٹ روم دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
ڈوبھی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع تالاب کی تزئین کاری کو لیکر انھوں نے پردھان اور سیکریٹری کو ضروی ہدایت دیا۔گاؤں میں صفائی اور ترقیاتی کام کے معائنہ کے دوران انھوں نے گاؤں پردھان اور سیکریٹری کی تعریف کی۔یہاں سے ڈی ایم کمیونٹی صحت مرکز ڈوبھی پہنچے جہاں صاف،صفائی اور کورونا وبا سے نمٹنے کے سبھی طریقوں کی باریکی سے جانچ کیا۔اسپتال میں معائنہ کے دوران انھوں نے خواتین وارڈ میں حاملہ خواتینوں سے سہولیات کی معلومات حاصل کیا۔کورونا سے متاثر پترہی بازار کے کورونا مثبت مریضوں کی معلومات حاصل کرتے ہوئے انھوں نے صحت مرکز انچارج ڈاکٹر ایس کے ورما کو حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق ہر ممکن مدد اور علاج کرنے کی ہدایت دیا۔یہاں سے انھوں نے بیری باری پرائمری اسکول کے بغل میں تعمیر ہو رہے پارک کا معائنہ کیا اور جے ای متھلیش کمار کو ضروری ہدایت دیا۔کچھون بازار میں عارضی گؤ شالا کا معائنہ کر انھوں نے مویشیوں کے چارہ اور دیگر سہولت کی معلومات حاصل کیا۔اس موقع پر ایس ڈی ایم کیراکت چندرپرکاش پاٹھک،منوج سنگھ،شیوپرکاش یادو،لال من یادو سمیت دیگر افسران موجود رہے۔