Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 11, 2020

لاکڈاٶن ‏کے ‏دوران ‏ممبٸی ‏سے ‏آٸے ‏نوجوان ‏کی ‏مشتبہ ‏حالت ‏میں ‏موت۔بیوی ‏نے ‏لگایا ‏اہل ‏خانہ ‏پرقتل ‏کا ‏الزام۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / نماٸندہ /١١ اگست ٢٠٢٠
=============================
نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے دادوپور گاؤں میں لاک ڈاؤن کے دوران ممبئی سے گھر آئے نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔اہل خانہ نے بغیر کسی کو اطلاع دیے لاش کے آخری رسوم کیلئے وارانسی لیکر چلے گئے جس کی اطلاع ملنے پر متوفی کی اہلیہ نے پولیس سپرٹنڈنٹ سے اہل خانہ پر قتل کرنے کی شکایت کر جانچ کا مطالبہ کیا۔پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر پولیس نے لاش کو وارانسی کے منی کرنکا گھاٹ سے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے وجے مشرا40ولد چھوی ناتھ مشرا کنبہ کے ساتھ ممبئی میں رہتا تھا۔لاک ڈاؤن کے دوران وہ اپنی اہلیہ پرتیما اور دو بچوں کے ساتھ آبائی گاؤں چلا آیا جہاں جائداد کو لیکر کنبہ میں کچھ تنازعہ شروع ہو گیا۔بتاتے ہیں کہ گزشتہ دیر شب نوجوان کی مشتبہ حالت میں پھانسی پر لٹکتی ہوئی لاش ملنے کے بعد اہل خانہ نے بغیر کسی کو اطلاع دیے لاش کے آخری رسوم کیلئے وارانسی کے منی کرنکا گھاٹ چلے گئے۔ادھر مائکہ گئی اہلیہ کو جب معلومات ہوئی تو اس نے پولیس سپرٹنڈنٹ اشوک کمار کو فون کر پورے معاملے سے آگاہ کراتے ہوئے سسرال والوں پر شوہر کو قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جانچ کا مطالبہ کیا۔معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس سپرٹنڈنٹ نے تھانہ انچارج کو کاروائی کی ہدایت پر جس پر پولیس ٹیم کے ساتھ وارانسی گئے تھانہ انچارج نے گھاٹ سے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔اس ضمن میں تھانہ انچارج سنتوش رائے نے بتایا کہ اہلیہ کی شکایت پر متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج رپورٹ آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔