ویشالی 11 اگست (عبد الرحیم برہولیاوی )۔
صداٸے وقت
مشہور شاعر اور نغمہ نگار را حت اندوری کے انتقال پر مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھار کھںڈ نے انتہائی صدمے اور غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے انکے صاحب زادگان کے نام بھیجے گئے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ انکی وفات سے اردو شاعری کے ایک روشن دور کا خاتمہ ہوگیا ہے. عصری حسیت سے بھر پور انکی شاعری سے کئ نسلیں مستفیض ہوتی رہیں گی. غم کی اس گھڑی میں پوری ادبی دنیا اور اردو شاعری کے دلدادہ لوگ آپکے ساتھ ہیں. اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور آپ تمام لوگوں کو صبر جمیل بخشے آمین