Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 28, 2020

آل ‏انڈیا ‏مسلم ‏اتحاد ‏المسلمین ‏کی ‏ممبر ‏سازی ‏مہم ‏کے ‏تحت ‏لوگوں ‏کو ‏بنایا ‏گیا ‏ممبر۔۔۔ریاست ‏میں ‏ایم ‏آٸی ‏ایم ‏کا ‏بڑھتا ‏ہوا ‏گراف۔۔۔۔

اعظم گڑھ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ 
==============================
 امباری ، اعظم گڑھ۔  تحصیل پھول پور حلقہ کے تحت   موضع  لکما نپور میں نوجوان و ابھرتا ہوا نیتا ازفر غیاث کی قیادت میں تقریباً 40 لوگوں نے مجلس کی رکنیت حاصل کی ۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے ریاستی صدر شوکت علی نے مذکورہ افراد کو  پارٹی میں شامل کرکے رکنیت دلاٸی ۔اور محمد ازفر غیاث کو اسمبلی حلقہ پھولپور کا یوتھ ونگ  جنرل سکریٹری نامزد کیا گیا ۔
اس موقع پر  ریاستی صدر شوکت ماہلی نے کہا کہ رکنیت سازی کی مہم ہماری پارٹی کے ذریعہ ریاست بھر میں تیزرفتاری سے چلائی جارہی ہے ، عہدے داروں کا انتخاب پوری ریاست کے اضلاع میں کیا جارہا ہے۔  پارٹی آئندہ ضلع پنچایت انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔
 پارٹی کے ریاستی صدر نے شاداب احمد کو ضلع اعظم گڑھ کے باغ بہار سے ضلع پنچایت کا  امیدوار کے طور پر اعلان کیا۔  صحافیوں سے بات چیت کے دوران ، ریاستی صدر شوکت علی نے کہا کہ ہمارے وزیر اعلی کو استعفی دینا چاہئے۔  چونکہ ریاست میں قتل ، عصمت دری ، ڈکیتی ، خواتین کو ہراساں کرنا ایک عام سی بات ہوگئی ہے ، اس لئے امن وامان کا خاتمہ ہوگیا ہے۔  پچھلی حکومتوں پر انگلی اٹھانے والے مودی اور یوگی کی حکومت ہر جگہ ناکام ہوگئی ہے۔  پولس کے ذریعہ لوگوں  کو ہراساں کرنے اور استحصال کرنے سے  عوام پریشان ہیں۔  اس موقع پر ضلعی صدر عبد الرحمن ، ریاستی ورکنگ کمیٹی کے رکن وصی صدیقی ،  ابو طالب ، محمد  ہاشم ضلع جنرل سکریٹری ، دھرمیندر شکلا ، ساجد ، رحمت اللہ وغیرہ  کے علاوہ اہل موضع کی خاصی تعداد و دیگر کارکنان مجلس موجود موجود تھے۔
اس سے قبل ریاستی صدر شوکت ماہلی کے قافلے کا نوجوانان لکھمانپور نے شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر محمد ازفر غیاث کے علاوہ محمد سیف ، عبید خان ، محمد افغان ، محمد عثمان ، سمارا ، ابو صالح ، بلال اور دیگر نوجوانوں نے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار نبھایا۔