Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 13, 2020

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جے این یو کو پیچھے چھوڑا ، سینٹرل یونیورسٹیز میں بنی ‏نمبر ‏ایک۔۔اے ‏ایم ‏یو ‏چوتھے ‏نمبر ‏پر۔۔

مرکزی وزارت تعلیم نے سینٹرل یونیورسٹی رینکنگ کی فہرست جاری کردی ہے ، جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ  کا پہلا مقام ملا ہے ۔ جامعہ نے 90 فیصدی اسکور کے ساتھ رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / ١٣ اگست ٢٠٢٠۔
============================
مرکزی وزارت تعلیم نے سینٹرل یونیورسٹی رینکنگ کی فہرست جاری کردی ہے ، جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کو پہلا مقام ملا ہے ۔ جامعہ نے 90 فیصدی اسکور کے ساتھ رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔ پہلی پوزیشن پر پہنچی جامعہ یونیورسٹی نے اس معاملہ میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ جامعہ کے بعد دوسرے نمبر پر اروناچل پردیش کی راجیو گاندھی یونیورسٹی آئی ہے ۔ راجیو گاندھی یونیورسٹی کو 83 فیصدی اسکور ملا ہے ۔
وہیں جواہر لال نہرو یونیورسٹی تیسرے نمبر پر آئی ہے ۔ جے این یو کو 82 فیصدی اسکور ملا ہے جبکہ 78 فیصدی اسکور کے ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے چوتھا مقام حاصل کیا ہے ۔ بتادیں کہ یونیورسٹیوں کا Evaluation سال 2019-20 میں طے کئے گئے ایم او یو کے حساب سے کیا گیا ہے ۔
سینٹرل یونیورسٹی ریکنگ میں Evaluation کئی پیمانوں کی بنیاد پر کیا گیا ، جس میں مختلف کورسوں یو جی ، پی جی ، پی ایچ ڈی میں طلبہ کی تعداد اور جنسی تناسب بھی شامل ہے ۔ علاوہ ازیں کیمپس پلیسمنٹ بھی اس انتخاب کی بنیاد رہی ۔ نیٹ اور گیٹ امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ کی بنیاد پر بھی یہ رینکنگ تیاری ہوتی ہے ۔
سینٹرل یونیورسٹیز میں نمبر ون کا تمغہ حاصل کرنے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے کہا کہ یہ کامیاب بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ کیونکہ حالیہ دنوں میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی چیلنجنگ دور سے گزری تھی ۔