Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 13, 2020

راجستھان : اسمبلی اجلاس سے ایک دن قبل بی جے پی نے کیا بڑا اعلان ، لائے گی عدم اعتماد کی تحریک

 راجستھان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریا نے آج کہا کہ کل سے شروع ہونے والے اسمبلی سیشن میں ان کی پارٹی عدم اعتماد کی تحریک لائے گی ۔
جے پور۔۔راجستھان /صداٸے وقت /ذراٸع /١٣ اگست ٢٠٢٠۔
==============================
راجستھان میں اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے درمیان جاری سیاسی تنازع کے تھم جانے کے درمیان کل سے شروع ہونے والے اسمبلی سیشن کو لے کر سیاست گرما گئی ہے ۔ راجستھان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریا نے آج کہا کہ کل سے شروع ہونے والے اسمبلی سیشن میں ان کی پارٹی عدم اعتماد کی تحریک لائے گی ۔ اس سے پہلے ریاستی بی جے پی صدر ستیش پونیا نے بھی میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ گہلوت حکومت اندرونی بحران سے دوچار ہے ، جس طرح سے گہلوت بنام پائلٹ تنازع ختم ہوا ہے ، اس کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ حکومت اسمبلی میں تحریک لاسکتی ہے ۔
 بی جے پی ایسی کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہے ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو بی جے پی بھی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لائے گی ۔
اسمبلی سیشن شروع ہونے سے پہلے بی جے پی کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک لانے کے اعلان سے ریاست میں سیاست ایک مرتبہ پھر گرمانے کا اشارہ مل رہا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریا نے واضح طور پر کہا کہ بی جے پی اور اس کی ساتھی پارٹیاں کل اسمبلی میں 
عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں گی ۔
ادھر راجستھان اسمبلی سیشن کی شروعات سے پہلے آج کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ ہوٸی  ہے ۔ راجدھانی جے پور میں وزیر اعلی گہلوت کی سرکاری رہائش گاہ پر یہ میٹنگ ہوٸی۔ غورطلب ہے کہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں سچن پائلٹ اور ان کے حامی ممبران اسمبلی کے شامل ہونے کو لے کر بھی آج صبح سے قیاس آرائی کی جارہی تھی ۔