Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 14, 2020

یوم ‏آزادی ‏کی ‏اہل ‏وطن کو ‏مبارکباد۔۔۔۔۔۔۔مفتی ‏ثناءٕ ‏الہدیٰ ‏قاسمی۔

 از /عبد الرحیم برہولیا وی/ 14 اگست 2020./صداٸے وقت ۔
============================
یوم آزادی یوم شکر، یوم محاسبہ اور یوم عہد ہے. 
چوہترویں یوم آزادی کے موقع پر میں دل کی گہرائیوں سے پورے بھارت کے باشیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں. یہ دن ہمیں ان تمام مجاہدین آزادی کی یاد دلاتا ہے جن کی جدوجہد اور قربا نیوں کے نتیجے میں یہ ملک آزاد ہوا. سترہ سو سنتاون سے مسلمانوں نے انگریزوں کے خلاف جنگ چھیڑ ی اٹھارہ سو سنتاون میں دوسرے لوگ بھی ہمارے ساتھ ہو گئے. شاملی کا میدان حافظ ضامن کی شہادت. ریشمی رومال تحریک اور بھارت چھوڑو آندولن میں مسلمانوں کی قربا نیاں تاریخی اور مثال رہی ہیں . ملک کی بدقسمتی ہے کہ وہ جںگ آزادی کے مجاہدین ٹیپو سلطان، شیخ الہند، مولانا حسین احمد مدنی، مولانا ابوالکلام آزاد مولانا حسرت موہانی، رفیع احمد قدوائی وغیرہ کو بھولتی  جارہی ہے. گاندھی، نہرو، سوبھاش چندر بوس.،جواہر لال نہرو کے ساتھ ان بزرگوں کی خدمات کو بھی اس موقع سے یاد رکھنا چاہئے. اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے. ہمین اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے انگریزوں کی غلامی سے نجات دی. اس موقع سے ہمیں محاسبہ بھی کرنا چاہیے کہ ملک بڑوں کے بناءے ہوئے خطوط پر چل رہا ہے یا نہیں؟ اسکا جواب یہ ہے کہ نہیں چل رہا ہے. اور بہت کچھ بدل گیا ہے. ایسے میں ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اس ملک کی سالمیت، جمہوریت کی بقا اور دستور کی بالا دستی کے لیے کام کرتے رہیں گے. ہمیں چاہیے کہ یوم آزادی کو یوم شکر، یوم احتساب اور یوم عہد کے طور پر منائیں. یہی یوم آزادی کا تقاضہ ہے اور یہی مجاہدین آزادی کو صحیح خراج عقیدت بھی.