Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 25, 2020

عبد ‏القادر ‏شمش ‏اچھے ‏صحافی ‏اور ‏بہترین ‏انسان ‏تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مفتی ‏محمد ‏ثناءٕ ‏الہدیٰ ‏قاسمی۔


صداٸے وقت / پر یس ریلیز 25اگست 2020./(عبد الرحیم برہولیا وی) .
==============================
معروف صحافی عبدالقادر شمس کے انتقال پر اپنے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے نامور عالم دین امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھاڑکھنڈ کے نائب ناظم مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نے جناب عبدالقادر شمس کے ا تقال پر گہرے صدمہ کا اظہارِ کیا ہے ان کا انتقال آج  ٢٥اگست کومجیدیہ اسپتال دہلی میں ہوگیا گذشتہ دو ہفتہ سے وہ کرو نا کے مرض میں مبتلا تھے.
 انہوں نے اپنی ملی اور صحافتی زندگی کا آعاز آل انڈیا ملی کونسل ارریہ سے کیا تھا. پھر وہ قاضی مجاہدالاسلام قاسمی رح کے حکم سے پٹنہ چلے آئے. یہاں انہوں نے ملی کونسل کا تر جمان ملی کا رواں نکالنا شروع کیا. قاضی صاحب کی علالت کے زمانے میں وہ دہلی منتقل ہو گئےاور ملی اتحادمیں مولانا اسرارالحق صاحب رح کے معاون کے طور پر کام کرنے لگے.مولانا کے ملی کونسل سے دفتری لا تعلقی کے بعد انہوں نے ملی کونسل چھوڑ دیا اور را شٹریہ سہارادہلی سے جڑ گئے. اس درمیان بعض دوسرے اخبارات کے لیےبھی فری لانسر کے طور پرلکھتے رہے میرا انکا ساتھ ملی کو نسل میں رہا وہ ارریہ کے ایک دیہا ت کے رہنے والے تھے وہاں انہوں نے ایک مدرسہ بھی قائم کیا تھا. وہ ا چھے صحافی اور بہتر ین انسان تھے. ہم نے امکانات سے بھرپور ایک صحافی کو کھو دیااللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پس ماںدگان کوصبر عطا فرمائے آمین