Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 12, 2020

اترپردیش: یوگی حکومت 50 سال سے زیادہ کے عمر والے پولیس اہلکاروں کو زبردستی دے گی ریٹائرمنٹ.

اترپردیش کی یوگی حکومت  بدعنوان پولیس اہلکاروں کو لازمی ریٹائرمنٹ دینے کی کارروائی شروع کی ہے۔ ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر نے پولیس کی سبھی اکائیوں کے سربراہوں، سبھی آئی جی رینج اور اے ڈی جی زون کو ایسے ناکارہ پولیس اہلکاروں کی فہرست بھیجنے کے لئے خط لکھا ہے۔

لکھنو:اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /١٢ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
 اترپردیش کی یوگی حکومت بدعنوان پولیس اہلکاروں کو لازمی ریٹائرمنٹ دینے کی کارروائی شروع کی ہے۔ ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر نے پولیس کی سبھی اکائیوں کے سربراہوں، سبھی آئی جی رینج اور اے ڈی جی زون کو ایسے ناکارہ پولیس اہلکاروں کی فہرست بھیجنے کے لئے خط لکھا ہے۔ خط میں 31 مارچ 2020 کو 50 سال کی عمر پوری کرچکے پولیس اہلکارون کی اسکریننگ کرائے جانے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ وہیں سپاہی سے لے کر انسپکٹر رینک کے پولیس اہلکاروں کو لازمی ریٹائرمنٹ دینے کے لئے اسکریننگ ہوگی۔ وہیں دوسری جانب یوگی حکومت کی اس بڑی کارروائی کے بعد یوپی پولیس میں بدعنوان پولیس ملازمین پر گاج گرنا طے مانا جا رہا ہے۔ ان پولیس اہلکاروں کی چھٹنی کی جائے گی، جو 31 مارچ 2020 کو 50 سال کی عمر پار کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ ہی وقت پہلے خبر آئی تھی کہ اترپردیش حکومت 50 سال سے زیادہ عمر والے ملازمین کے کام کاج کا جائزہ لینے جارہی ہے۔ امید کے مطابق کارکردگی نہ کرنے والے ملازمین کی لازمی ریٹائرمنٹ ہوگی۔ چیف سکریٹری آرکے تیواری کی طرف سے جاری حکم کے مطابق، سبھی محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور سکریٹری سے 50 کی عمر پار کرچکے اسٹاف کے کام کاج کا جائزہ لینے کو کہا گیا ہے۔ ایسے ملازمین کی 31 جولائی تک فہرست تیار کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔