Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 11, 2020

کوٹیدار ‏سے ‏ناراض ‏ ‏گاٶں ‏والوں ‏نے ‏ایس ‏ڈی ‏ایم ‏آفس ‏پر ‏کیا ‏احتجاجی ‏مظاہرہ۔۔گالی ‏گلوج ‏و ‏بدسلوکی ‏کا ‏لگایا ‏الزام۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /11 ستمبر 2020.
=============================
 شاہگنج۔۔ جمعہ کی صبح کھٹہن تھانہ حلقہ کے تحت   درنا گاؤں کے رہائشی ایس ڈی ایم  کے دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے۔گاؤں والوں نے الزام لگایا کہ گاؤں کے کوٹےدار ٹھاکر پرساد کے ذریعہ راشن کی تقسیم میں بدعنوانی کی جاتی ہے  اور مخالفت کرنے پر   بدسلوکی کرتے ہیں۔  گاؤں والوں نے  کوٹیدار پر خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کا بھی  الزام عائد کیا۔گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ کوٹیدار صبح راشن کی تقسیم کے لئے فون کرتا ہے ، لیکن تقسیم شام کے وقت کی جاتی ہے ،  اور ناپ تول میں بھی کمی کی جاتی ہے۔
 اطلاع ملنے پر  ناٸب تحصیلدار امیت کمار موقع پر پہنچے اور کسی طرح گاؤں والوں کو ہڑتال ختم کرنے پر راضی کرنے میں کامیاب ہوگیے
  کچھ دن پہلے مذکورہ گاؤں کے رہائشیوں نے کوٹیدار کے خلاف ضلع مجسٹریٹ کو شکایت کی تھی ، جس کی انکوائری تحصیلدار نے کی اور گاٶں والوں  سے  شکایت کی تصدیق کرلی ہے۔
 اس سلسلے میں  جب ناٸب تحصیلدار امیت کمار سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کوٹیدار  کے رجسٹر  وغیرہ کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔جس کی انکوائری رپورٹ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بھجوا دی گئی ہے ، ضلع مجسٹریٹ سے  مزید ہدایات ملنے  پر عمل کیا جائے گا۔
 اس مظاہرے کے دوران رویندر ، اکھلیش ، لالو پرساد ، آلوک کمار ، وریندر یادو ، ہیرا لال ، وجئے پاسوان ، امرجیت ، سنیل ، پرمود کمار ، امیش کمار ، میتھلیش کمار سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔