Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 10, 2020

راشٹریہ ‏علمإ ‏کونسل ‏کی ‏آسام ‏اسٹیٹ ‏آفس ‏کا ‏افتتاح۔

گوہاٹی ۔۔آسام /صداٸے وقت /ذراٸع /١٠ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================راشٹریہ علما کونسل کئی سالوں سے مسلسل ریاست آسام میں ریاستی صدر مولانا  عبید الرحمٰن قاسمی کی قیادت میں جدوجہد کر رہی ہے ، آج آسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں راشٹریہ علمإ کونسل آسام کے نئے ”اسٹیٹ آفس ”کا افتتاح کونسل کے قومی ترجمان طلحہ رشادی  کے ہاتھوں ہوا ، 
پارٹی دفتر کے افتاح کے موقع پر ، آسام یونٹ کے تقریباً ٢٠  اضلاع کے ضلعی صدر اور جنرل سکریٹری سمیت ریاستی عہدیدار موجود تھے ، انہوں نے آسام  کے حالیہ سیلاب زدہ علاقوں میں مظلوم کی حمایت اور پارٹی کی طرف سے کئے گئے امدادی کاموں کی تعریف  کی جسکی وہاں کے عوام کی حمایت حاصل ہے اور عوام خوش ہیں ۔  دفتر افتاح  کے موقع پر  قومی ترجمان طلحہ رشادی  نے پارٹی عہدیداروں اور میڈیا سے خطاب کیا۔