Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 1, 2020

بریکنگ ‏نیوز۔۔۔متھرا ‏جیل ‏سے ‏رہا ‏ہوٸے ‏ڈاکٹر ‏کفیل ‏خان ‏۔

نٸی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع / ٢ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
 ڈاکٹر کفیل خان کو الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے گھنٹوں بعد رہا کیا گیا ہے۔  کفیل کو دوبارہ کسی  اور الزام میں ملوث کرنے کی سازش سے گھبراٸے  اہل خانہ  نے بدھ کے روز ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 
 واضح ہو  کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف ط جسٹس گووند ماتھر اور جسٹس سومترا دیال سنگھ کی بنچ نے ڈاکٹر کفیل کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا  لیکن زیادہ دیر تک انھیں رہا نہیں کیا گیا۔  کفیل گذشتہ سال ترمیم شدہ شہریت ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف علی گڑھ میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں قومی سلامتی ایکٹ (راسوکا) کے تحت تقریبا ساڑھے سات ماہ تک متھرا جیل میں بند تھے۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری  پرینکا گاندھی  نے ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کے لئے یوپی کے وزیر اعلی کو خط لکھتے ہوئے کہا ، سنجیدگی دیکھاٸیں وزیر اعلیٰ یوگی۔
 ہائیکورٹ نے منگل کے روز یہ حکم دیتے ہوئے کہا کہ این ایس اے کے تحت ڈاکٹر کفیل کو نظربند کرنا اور نظربندی کی مدت میں توسیع کرنا غیر قانونی ہے۔  کفیل خان کو فوری رہا کیا جائے۔  
 بتادیں کہ ڈاکٹر کفیل پچھلے 6 ماہ سے جیل میں تھے۔  حال ہی میں ان کی نظربندی میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی تھی۔ ڈاکٹر کفیل نے وزیر اعظم مودی کو جیل سے  خط  لکھا  اور کوویڈ 19 کے مریضوں کی خدمت کے لئے خود کو پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی۔حکومت کو اس سلسلے میں ایک  روڈ میپ پلان بھی بھیجا تھا۔