Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 1, 2020

ڈاکٹر ‏کفیل ‏خان ‏کی ‏رہاٸی ‏پر ‏مٹھاٸی ‏کھلا ‏کر ‏کیا ‏گیا ‏خوشی ‏کا ‏اظہار۔




 شاہ گنج (جونپور)۔اتر پردیش /صداٸے وقت / نماٸندہ۔
==============================
 قصبہ شاہ گنج  کے محلہ پرانی بازار کے رہائشی سماجی کارکن راج ترپاٹھی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی پر ایک دوسرے کو میٹھاٸی کھلا کر خوشی کا اظہار کیا۔
 ڈاکٹر کفیل کی رہائی کی خوشی میں  ڈاکٹر شرف الدین کی رہائش گاہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ، مسٹر ترپاٹھی نے کہا کہ جس طرح یوگی حکومت نے ڈاکٹر کفیل خان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ وہ آمریت کی علامت ہے۔ یوگی سرکار کے اس آمرانہ رویہ سے ریاست کے عوام پریشان ہیں
ریاست  ایک بار پھر جمہوریت کے  قتل  سے بچ گئی ہے اور عدلیہ نے  ڈاکٹر کفیل خان پر عائد این ایس اے کو ہٹا کر  جمہوریت کی بنیاد کو مضبوط کیا ہے ۔عوام اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،  اس فیصلے میں ڈاکٹر کفیل خان کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
  اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے ضلع ناٸب صدر شیخ  غالب نے کہا کہ جس  ڈاکٹر کو کورونا لاک ڈاؤن میں غریب عوام کی خدمت کرنی چاہئے ، اس کو یوگی سرکار نے جیل میں رکھ کر انسانیت کو تباہ کرنے کا کام کیا ہے۔
معروف صحافی و سیاست داں  ڈاکٹر شرف الدین نے عدالت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور دلی خواہشات کا اظہار کیا کہ سچائی نے کامیابی حاصل کی۔
 اس موقع پر امن تیواری ، رامد سکل یادو ، راکیش یادو ، نیرج راج بھر ، بابر خان ، واجد علی ، رام کرپال موریہ ، زمن حسین ، وغیرہ موجود تھے۔