Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 12, 2020

یو پی ۔ پی سی ایس کے نتائج کا اعلان، ‏مسلم ‏طلبہ ‏و ‏طالبات ‏کی ‏کارکردگی ‏اس ‏بار ‏بھی ‏معمول ‏کے ‏مطابق ‏ہی ‏رہی۔

طلبہ کے طویل مطالبات کے بعد آخر کار یو پی پبلک سروس کمیشن نے یو پی ۔ پی سی ایس 2018 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
لکھنٶ۔۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت /ذراٸع /١٢ ستمبر 2020
==============================
طلبہ کے طویل مطالبات کے بعد آخر کار یو پی پبلک سروس کمیشن نے یو پی ۔ پی سی ایس (UP-PCS 2018) کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ یو پی پبلک سروس کمیشن نے اپنے نتائج میں ۹۷۶؍ امیدواروں کو کامیاب قرار دیا ہے۔ اس بار کے نتائج میں مسلم امیدواروں کی کار کردگی معمول کی مطابق ہی رہی ہے۔ یو پی۔ پی سی ایس میں ۳۳؍ مسلم امید واروں نے اپنی کامیابی درج کرائی ہے۔ اس میں پانچ مسلم امید واروں کو ایس ڈی ایم کےعہدے کے لئے منتخب کیا گیا ہے جبکہ چار امید واروں کو ڈپٹی ایس پی کی رینک دی گئی ہے۔
یو پی پبلک سروس کمیشن (UP-PCS)کے کنٹرو لر (امتحانات) اروند کمار مشرا کی طرف سے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ جاری نتائج میں فرمان احمد خان نے میرٹ لسٹ میں ۶؍ویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔ فرمان احمد خان کے علاوہ ایس ڈی ایم کے زمرے میں عباس حسن نقوی ، معاذ اختر ، محمد شمس تبریز، کہکشاں انجم نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈی ایس پی کے زمرے میں سید اریب احمد ، عبد السلام خان ، محمد شمیم قریشی اور ضیا الدین احمد کے نام شامل ہیں۔ واضح رہے کہ طلبہ کی طرف سے یو پی۔ پی سی ایس ۲۰۱۸ کے حتمی نتائج کو جاری کرنے کا مطالبہ کا فی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔
پی سی ایس کے نتائج جاری کرنے کی مانگ کو لیکر طلبہ نے کئی بار سڑکوں پراحتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔ اس سلسلے میں کچھ طلبہ نے الہ آباد ہائی کورٹ کا رخ کیا ۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو پی سی ایس کے نتائج جاری کرنے کا حکم دیا تھا ۔ ہائی کورٹ کےحکم کے بعد یو پی پبلک سروس کمیشن نے نتائج کا اعلان کیا ہے۔
یو پی۔ پی سی ایس کے مختلف زمروں میں جن مسلم امیدواروں نے اپنی کامیابی درج کرائی ہے ان کے نام یہ ہیں ۔اکسیر خان ، محمد صبورخان ، آفتاب عالم ، محمد جاوید ، اریب صغیر ، طاہراحمد ماجد ، ممتاز احمد ، محمد عارف ، ضمیر حسن ، شبستاں عترت ، شمامہ حسین ، شہباز خان ، محمد ممتاز ، محمد کوثر نورانی ، ظفر حیدر ، ریشما آرا ، ارم ، عذر اء بی ، شباب الدین صدیقی ، اسد خان ، محمد ظفر انصاری ، محمد ناصر ، آفرین فاطمہ ، کمال صدیق.