Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 12, 2020

دردناک ‏حادثہ۔۔۔شارٹ ‏سرکٹ ‏سے ‏لگی ‏آگ ‏سے ‏والدہ ‏سمیت ‏دو ‏معصوم ‏بچوں ‏کی ‏جھلس ‏کر ‏موت۔۔گاٶں ‏میں ‏مچا ‏کہرام۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / نماٸندہ/١٢ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے سوئتھا گاؤں میں ہفتہ کی دوپہر سارٹ سرکٹ سے لگی آگ میں کمرے میں دو بچوں کے ساتھ سو رہی والدہ سمیت دو معصوم کی جھلس کر موت ہو گئی۔معصوم بچوں سمیت والدہ کی موت ہونے کی خبر ملتے ہی گاؤں میں کہرام مچ گیا۔اطلاع ملتے ہی سی او سمیت کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے منوج گوتم کی اہلیہ سویتا30اپنے دو معصوم بیٹوں دیوانش5اور 9ماہ کے دگوجے کو لیکر کمرے میں سو رہی تھی جبکہ کنبہ کے دیگر لوگ کام سے باہر تھے۔دوپہر میں یکایک کمرے سے نکلتے دھنویں کو دیکھ ضعیف سانس نے کمرے کا دروازہ کھولا تو کمرے سے آگ کی لپٹے نکل رہی تھی۔شور مچانے پرمقامی لوگ جمع ہوئے اور آگ کو بجھا کر تینوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکزلے گئے جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قراردے دیا۔ایک ساتھ تین موت کی خبر ملتے ہی پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او مڑیاہوں راجندر کمار کوتوالی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
:مڑیاہوں میں ماں بیٹوں کی موت کے بعد معلومات حاصل کرتی پولیس.