Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 12, 2020

اعظم ‏گڑھ ‏کے ‏تین ‏نوجوان ‏جونپور ‏میں ‏ایک ‏سڑک ‏حادثہ ‏میں ‏شدید ‏زخمی۔


جون پور۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١٢ ستمبر ٢٠٢٠۔
======================(======
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے بڑاگاؤں کے قریب گزشتہ دیر شام تیز رفطار اسکارپیو کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار تین نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے تینوں زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے تینوں کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
اطلاع کے مطابق سرحدی ضلع اعظم گڑھ کے امباری گاؤں کے رہنے والے امت24،مکیش22اور شمبھو23گزشتہ دیر شام موٹرسائیکل پر سوار ہو کر شاہ گنج کسی کام سے آرہے تھے۔بتاتے ہیں کہ تینوں شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچے تھے کہ اسی دوران اعظم گڑھ کی طرف سے آرہی تیز رفطار اسکارپیو نے موٹرسائیکل کو اپنی زد میں لیتے ہوئے فرار ہو گئی۔حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ایمبولنس کی مدد سے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔