Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 12, 2020

ڈی ‏ایم ‏کا ‏زیرتعمیر مسہر ‏( ‏ایس ‏ٹی) ‏کالونی ‏و ‏منریگا ‏پارک ‏کا ‏ ‏معاٸنہ۔لاپروہی ‏کے ‏الزام ‏میں ‏لیکھ ‏پال ‏معطل۔


جون پور۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١٢ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے ہفتہ کے روز سجان گنج بلاک کے مختلف گاؤں میں تعمیر ہو رہے مسہر رہائشی کالونی اور منریگا پارک کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران زیر التو کاموں کو جلد مکمل کرانے کی ہدایت متعلق افسران کو دینے کے ساتھ راشن کارڈ بنانے میں لاپرواہی کرنے پر حلقہ لیکھ پال کو معطل کر دیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے بلاک کے بھاؤ پور گاؤں میں زیر تعمیر مسہر رہائشی کالونی کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران کچھ رہائش کے سامنے پانی کا نل نہیں لگے ہوئے پر انھوں نے جلد پانی کا نل لگانے کی ہدایت دیا۔زیر تعمیر کاموں کا باریکی سے معائنہ کرتے ہوئے انھوں نے وقت کی حد میں مکمل کرانے کی ہدایت بی ڈی او کو دیا۔بھاؤ پور میں 15کنبوں کا راشن کارڈ بنانے میں لاپرواہی کرنے پر انھوں نے حلقہ لیکھ پال کو معطل کرنے کی ہدایت ایس ڈی ایم کو دیا۔یہاں سے ڈی ایم نے کرورا گاؤں کے پرائمری اسکول احاطے میں زیر تعمیر منریگا پارک کا معائنہ کیا۔پارک کا معائنہ کرتے ہوئے انھوں نے کبڈی کورٹ،والی بال،کستی،یوگا مقام سمیت پارک کے چاروں سمت باؤنڈری اور انٹرلاکنگ لگوانے کی ہدایت دیا۔منریگا پارک میں داخل ہونے کیلئے سڑک کی طرف سے داخلہ گیٹ بھی تعمیر کرانے کی ہدایت بی ڈی او کو دیا۔کوراواں گاؤں میں زیر تعمیر مسہر رہائشی کالونی کا معائنہ کرانھوں نے معیار کی تعریف کی اور رہائش پزیر کچھ کنبوں سے سہولت سے متعلق معلومات حاصل کیا۔اس دوران انھوں نے مسہر کالونی میں رہنے والوں کو گؤ پالن کیلئے بینک لون منصوبہ کی معلومات دی۔کالونی میں سولر پمپ لگانے کی مانگ کر انھوں نے جلد لگوانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے محکمہ توانائی کو جلد بجلی سپلائی دینے کی ہدایت دیا۔
بھاؤ پور مسہر کالونی کا معائنہ کرنے کے دوران معلومات حاصل کرتے ضلع مجسٹریٹ۔