Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 12, 2020

ایڈہاک ‏اساتذہ ‏کا ‏مستقل ‏بناٸے ‏جانے ‏کا ‏مطالبہ۔۔ایم ‏ایل ‏اے ‏توسط ‏سے ‏وزیراعلیٰ ‏کو ‏دیا ‏عرضداشت۔


جون پور۔اتر پردیش/صداٸے وقت /١٢ ستمبر ٢٠٢٠۔
=============================
 ایڈہاک اساتذہ سنگھرش مورچہ کے ضلع صدر تلک راج سنگھ کی قیادت میں ایڈہاک اساتذہ نے صوبے کے وزیر اعلی کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم اساتذہ ایم ایل اے چیتنارائن سنگھ کوسونپ ایڈہاک اساتذہ کی تنخواہ کی ادائیگی کے ساتھ ہی ایڈہاک اساتذہ کو مستقل بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس دوران ایم ایل اے چیتنارائن سنگھ نے کہا کہ ایڈہاک اساتذہ مستقل کام کررہے ہیں۔ وزیر اعلی سے ان کی تنخواہ کی ادائیگی اور مستقل تقرری کی مانگ کی جائے گی، اگر ضرورت پڑی تو ان اساتذہ کے مفاد کے لئے گھر سے سڑک تک تحریک چلائی جائے گی۔ ضلع صدر تلک راج سنگھ نے کہا کہ اس وقت اساتذہ نے مخالف صورتحال میں تدریسی کام کیا ہے جب اسکول میں طلبا کو پڑھایا نہیں جارہا تھا۔ حکومت آج ایک اصول اور دو قوانین کے ساتھ ان اساتذہ کے ساتھ کیوں کام کررہی ہے۔ جبکہ دوسرے اضلاع میں بھی تنخواہ مستقل طور پر دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں گذشتہ دو سالوں سے تنخواہ بند ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی کے حکم کے بعد بھی حکومت اس پر کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔ مسٹر سنگھ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاست میں کام کرنے والے تمام ایڈہاک اساتذہ کو فوری طور پر تنخواہ دے کر ان کو مستقل کیا جائے تاکہ ایڈہاک اساتذہ کو انصاف مل سکے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ارون کمار سنگھ، نائب صدر پرشانت سنگھ چنٹو، ومل سنگھ، امت سنگھ، پنکج مشرا، نیرج سنگھ، وکاس اوجھا، ستیہ پرکاش سنگھ، سندیپ مشرا وغیرہ موجود رہے۔
اساتذہ ایم ایل اے چیت نرائن سنگھ کو میمورنڈم دیتے ایڈہاک اساتذہ۔