Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 12, 2020

زمینی ‏تنازعہ ‏کو ‏لیکر ‏ہورہی ‏پنچایت ‏کے ‏دوران ‏فریقین ‏میں ‏مار ‏پیٹ۔

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١٢ستمبر ٢٠٢٠
==============================
رام پور تھانہ حلقہ کے گندھونا مدھوپٹی گاؤں 
میں آراضی تنازعہ کو لیکر بلائی گئی پنچایت کے دوران کہاسنی کے بعد دونوں فریق میں اینٹ پتھر چلنے لگے جس سے دو خواتین زخمی ہو گئی۔معاملے کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے دونوں فریق سے ایک ایک لوگوں کو حراست میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے رام آنند مشرا اور کہنیا کے درمیان کافی سالوں سے آراضی تنازعہ چل رہا ہے جس کو لیکر کئی بار مارپیٹ ہو چکی ہے۔متنازعہ زمین پر ایک فریق نے تعمیری کام کرانا شروع کیا تو دوسرے فریق نے پنچایت بلائی۔پنچایت کے دوران فیصلہ نہیں ہونے پر دوبارہ دونوں فریق میں کہا سنی ہونے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پتھراؤ شروع ہو گیا جس میں سدھا مشرا35اور سشیلا مشرا70زخمی ہو گئی۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے دونوں فریق کے لوگوں کو حراست میں لیکر تھانے چلی آئی۔اس ضمن میں تھانہ انچارج سمپورنانند رائے نے بتایا کہ زمینی تنازعہ کو لیکر مارپیٹ کی معلومات حاصل ہوئی ہے،ملزمان کے خلاف جانچ کر ضروری کاروائی کی جائے گی۔