Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 3, 2020

جونپور۔ضلع ‏مجسٹریٹ ‏و ‏ممبران ‏اسمبلی ‏نے ‏زیر ‏تعمیر ‏کووڈ ‏کے ‏لٸے ‏ایل ‏ٹو ‏اسپتال ‏کا ‏کیا ‏معاٸنہ

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٣ ستمبر ٢٠٢٠ ۔
=============================
ممبر اسمبلی ظفرآباد ڈاکٹر ہرندر پرتاپ سنگھ، کیراکت دنیش چودھری اور ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے ضلع خواتین اسپتال میں تعمیر کیے جارہے ایل2 سطح کے کوویڈ 19 اسپتال کا معائنہ کیا اور حکام، آئی ایم اے، ریڈ کراس اور بیوپار منڈل کے ممبروں سے میٹنگ کر اسپتال کے رجسٹریشن روم، او پی ڈی،آئیسولیشن وارڈ، آئی سی یو وارڈ، ایچ ڈی او وارڈ، پی ایم سی وارڈ کا معائنہ کیا۔ 
معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے اسپتال میں مریضوں کے بیٹھنے اور اسپتال کی صفائی کو مستقل کرنے کی ہدایت دیا۔ انھوں نے سی ایم او ڈاکٹر راکیش کمار کو ہدایت ضروری عملہ کی بھرتی کرکے جلد از جلد تربیت دلانے کی ہدایت دیا۔اس موقع پر ممبر اسمبلی ڈاکٹر ہریندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے کوویڈ۔19 انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے قابل تحسین کام کیا ہے۔ ایم ایل اے نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس پھیلنے سے روکا گیا ہے، جس کے لئے ضلع انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں لاک ڈاؤن کے ذریعے غریبوں اور لاچاروں کی مدد کے لئے ضلع کی رضاکار تنظیموں کے تعاون کی بھی تعریف کی۔ضلع کلکٹر دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں کورونا کے علاج کے لئے 4 اسپتال ہیں۔ جو لوگ تھرمامیٹر اور نبض آکسی میٹر خرید سکتے ہیں، انھیں گھر میں آئیسولیشن کی سہولیات سی ایچ سی انچارج کی نگرانی میں فراہم کی جارہی ہیں۔ ضلع کے 21 پی ایچ سی پر روزانہ اینٹی جن مشینوں کے زریعے جانچ کی جارہی ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہر دن 02 سے 3 ہزار افراد کی جانچ کی جائے۔انھوں نے بتایا کہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو اتوار کو ہر وارڈ میں کورونا وائرس جانچ کیلئے جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اور پرائیویٹ اسپتال کی ایک ماہر ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کورونا مریضوں کا تجزیہ کرے گی اور مریض بھی ان سے مدد حاصل کرسکیں گے۔سی ڈی او انوپم شکلا نے بتایا کہ 100 بستروں پر مشتمل کورونا ایل -2 سطح کا اسپتال شروع کیا جارہا ہے۔ یہ ضلع کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے سب سے درخواست کیا کہ وہ مل کر کام کریں اور اسپتال کو بہتر بنائیں۔ سی ایم او ڈاکٹر راکیش کمار سنگھ نے بتایا کہ اس اسپتال میں ہر قسم کی سہولیات مہیا ہے۔اس موقع پر سی ایم ایس ڈاکٹر اے کے شرما، ڈاکٹر بی کے اگروال، ڈاکٹر وی ایس اپادھیائے، ڈاکٹر سندیپ کمار، بھاونا ورما، سکریٹری ریڈ کراس کمیٹی ڈاکٹر منوج وتس، بیوپار منڈل سے عارف حبیب سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔