Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 3, 2020

بجلی ‏ترمیمی ‏ایکٹ ‏و ‏نجی ‏کاری ‏کے ‏خلاف ‏ملازمین ‏کا ‏احتجاجی ‏مظاہرہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / نماٸندہ /٣ ستمبر ٢٠٢٠۔ 
==============================
مرکزی حکومت کے زریعے لائے جا رہے بجلی ترمیمی ایکٹ اور نجی کاری کے خلاف بجلی ملازمین یونین نے مرکزی قیادت کے اعلان پر ملک کے15 لاکھ ملازمین کے ساتھ تیسرے روز بھی شام کے 4 سے 5 بجے تک سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔
 اس موقع پر ملازمین نے نجی کاری کی مخالفت کرنے کے لئے 'کرو یا مرو' کے جذبے سے فیصلہ کن تحریک کا اعلان کیا۔ احتجاج میں مشترکہ سنگھرس کمیٹی کے تمام عہدیداران موجود ہے۔ احتجاج کی صدارت انجینئر سنتوش سنگھ اور نظامت کنوینر نکھلیش سنگھ نے کیا۔ اس دوران انجینئر رام ادھار، ابھیشیک کیشروانی، ستیہ اپادھیائے، سنجے یادو سمیت دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  انجینئر سنجے گپتا،  انجینئر جے این تیواری،  انجینئرنیربھک بھارتی،  انجینئر گلاب رام، انجینئر آتش یادو، اصغر مہدی، اشوک موریہ، اشونی شریواستو، آزاد چندر شیکھر، سنتوش سریواستو، امت کھرے، پربھات پانڈے، سنجے، وکاس کمار، مہندر پٹیل، رویندر سنگھ، گیریش یادو سمیت دیگر ملازمین موجود رہے۔