Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 3, 2020

جونپور۔۔دردناک ‏سڑک ‏حادثہ۔۔تین ‏افراد ‏کی ‏موت ‏، ‏پانچ ‏زخمی ‏

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٣ ستمبر ٢٠٢٠(نماٸندہ)۔
==============================
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے جونپور۔رائے بریلی شاہراہ پر پرسپور گاؤں کے قریب ٹھیلہ بچانے میں تیز رفطار اسکارپیو بے قابو ہو کر شاہراہ کنارے کھڈے میں پلٹ گئی جس کے سبب میں تین لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ پانچ سوار شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کراتے ہوئے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق سکرارا تھانہ حلقہ کے نیوڑیاں گاؤں کے رہنے والے گلاب چندر اپنے اہل خانہ کے ساتھ پرتاپ گڑھ ضلع کے شاہ پور گاؤں میں کسی تقریب میں شامل ہونے گئے تھے جہاں سے دیر شام اسکارپیو میں سوار ہو کر واپس لوٹ رہے تھے۔بتاتے ہیں کہ جیسے ہی گاڑی شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچی،شاہراہ کنارے ٹھیلہ بچانے میں تیز رفطار ہونے سے گاڑی بے قابو ہو کر شاہراہ کنارے واقع کھڈے میں پلٹ گئی۔حادثہ ہوتے ہی چیخ وپکار سن مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے سبھی گاڑی سے باہر نکالا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے سبھی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے نریندر گوتم46،گلاب چندر50اور منوج سنگھ 20کو مردہ قرار دے دیا جبکہ حادثہ میں زخمی ہرشت سروج16،بچئی52،سندیپ30،وشال 18اور ابھیشیک 20کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔