Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 11, 2020

زمین ‏کے ‏تنازعہ ‏میں ‏دو ‏فریقوں ‏کے ‏درمیان ‏پولس ‏کی ‏دخل ‏اندازی ‏مہنگی ‏پڑی۔۔پولس ‏پارٹی ‏پر ‏حملہ ‏۔۔سی ‏او ‏سمیت ‏کٸی ‏پولس ‏اہلکار ‏زخمی۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /١١ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے حسین پور اٹائے گاؤں میں زمینی تنازعہ اور چھیڑخانی کو لیکر دو فریق لاٹھی ڈنڈہ لیکر آمنے سامنے آگئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پہنچی پی آر وی ٹیم پر گاؤں والوں نے پتھراؤ کر دیا جس سے کشیدگی پھیل گئی۔اطلاع پر پہنچے سی او مڑیاہوں سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پرپہنچے تو گاؤں والوں اور پولیس میں جھڑپ ہو گئی اور پتھر بازی شروع ہو گئی جس میں سی او سمیت نصف درجن پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس پر حملہ ہونے کی خبر ملتے ہی پولیس سپرٹنڈنٹ سمیت اعلی افسران نے حالات کا جائزہ لیا۔گاؤں میں پھیلی کشیدگی کے مد نظر پولیس اور پی اے سی تعینات کر دیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں میں مسہر اور پٹیل بستی کے لوگوں کے درمیان آراضی تنازعہ اور چھیڑ خانی کو لیکر کچھ دنوں سے کشیدگی چل رہی تھی۔بتاتے ہیں کہ گزشتہ دیر شام کچھ لوگوں نے شراب کے نشے میں ہنگامہ کرنا شروع کیا تو مقامی لوگوں نے پی آر وی کو اطلاع دیا۔معاملے کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس کو دیکھ لوگ مشتعل ہو گئے اور پتھراؤ کر نا شروع کر دیا جس سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔پی آر وی ٹیم پر حملہ کی اطلاع ملتے ہی سی او مڑیاہوں راجندر کمار سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کو حراست میں لینے کی کوشش کی تو گاؤں والوں اور پولیس میں جھڑپ ہو گئی اورمشتعل ہجوم نے پولیس ٹیم پر پتھراؤ کرناشروع کر دیا جس میں سی او سمیت نصف درجن پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس ٹیم پر ہوئے پتھراؤ کی خبر ملتے ہی پولیس سپرٹنڈنٹ سمیت اعلی افسران مڑیاہوں کوتوالی پہنچ گئے اور حالات کو قابو کرنے کیلئے پولیس اور پی اے سی کے جوانوں کو تعینات کر دیا گیا۔اس ضمن میں کوتوال پون اپادھائے نے بتایا کہ معاملے میں 50سے 60نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے ویڈیو گرافی کے زریعے ملزمان کی شناخت کرائی جا رہی ہے۔جلد ہی پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کاروائی کی جائے گی۔