Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 17, 2020

یوگی حکومت نے اترپردیش میں پہلے ڈیٹینشن سینٹر کو دی منظوری ، غازی آباد میں رکھے جائیں گے غیر قانونی طورپر رہ رہے غیر ملکی۔

غازی آباد میں سماجی فلاح و بہبود کے محکمہ کے تحت ایک عمارت میں اس ڈیٹینشن سینٹر کی شروعات کرنے کی تیاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں مرکز کو تجویز بھیج دی گئی ہے ۔ مرکز کی طرف سے اجازت ملنے کا انتظار کیا جارہا ہے ۔

لکھنٶ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /17ستمبر 2020.
==============================
اترپردیش کی یوگی حکومت جلد ہی ریاست کے پہلے ڈیٹینشن سینٹر کی شروعات کرنے جارہی ہے ۔ جانکاری کے مطابق غازی آباد میں سماجی فلاح و بہبود کے محکمہ کے تحت ایک عمارت میں اس ڈیٹینشن سینٹر کی شروعات کرنے کی تیاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں مرکز کو تجویز بھیج دی گئی ہے ۔ مرکز کی طرف سے اجازت ملنے کا انتظار کیا جارہا ہے ۔
جانکاری کے مطابق اس ڈیٹینشن سینٹر میں 100 لوگوں کو رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ ڈیٹینشن سینٹر کھلی جیل کی طرح ہوگا اور یہاں صرف غیر ملکیوں کو ہی رکھا جائے گا ۔ ان میں وہ بھی ہوں گے ، جو غیر قانونی طور پر ریاست میں رہ رہے ہیں ۔ سبھی کو بنیادی سہولیات دی جائیں گی ۔ یہاں رکھے جانے والے وہ لوگ ہوں گے ، جو جیلوں میں سزا کاٹ چکے ہیں اور جنہیں اپنے ملک بھیجنے میں وقت لگ رہا ہے ۔
جانکاری کے مطابق غازی آباد کے نند گرام میں بنے اس ڈیٹینشن سینٹر میں 100 لوگوں کو ایک ساتھ رکھنے کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ ڈیٹینشن سینٹر کی عمارت کا کام بھی پورا ہوچکا ہے ۔ دراصل یوگی حکومت نے یہاں پہلے سے تعمیر دو امبیڈکر ہاسٹلس کو ڈیٹینشن سینٹر میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی تھی ۔ یہ دونوں ہاسٹلس طویل وقت سے بند پڑے ہیں ۔ اب ان میں سے ایک میں باڑبندی کے ساتھ سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ سماجی فلاح و بہبود محکمہ سے ملی جانکاری کے مطابق یہ ڈیٹینشن سینٹر کھلی جیل کی طرح ہوگا ۔ یہاں صرف غیر ملکیوں کو ہی رکھا جائے گا ۔ سینٹر میں ہر ایک قیدی کو سبھی بنیادی سہولیات دی جائیں گی ۔
ڈیٹینشن سینٹر میں فارنرس ایکٹ اور پاسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو رکھا جاتا ہے ۔ واپس بھیجے جانے تک انہیں یہیں رکھا جاتا ہے ۔ ملک میں اس وقت گیارہ ڈیٹینشن سینٹر ہیں ۔ آسام میں چھ ڈیٹینشن سینٹر ہیں وہیں دہلی ، گوا ، راجستھان ، پنجاب اور بنگلورو میں بھی ڈیٹینشن سینٹر ہیں ۔