Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 1, 2020

بھارت ‏چین ‏سرحد ‏( ‏ایل ‏اے ‏سی ‏) ‏پر ‏کشیدگی۔ سد ھر نہیں رہا چین، پھر سے کی دراندازی کی کوشش، ہندوستانی فوج نے بھگایا

وزارت خارجہ نے 29/30 اگست کی رات پینگونگ لیک علاقے میں ہوئے حادثہ کو لے کر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رات چینی فریق کی طرف سے ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / ٢ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
لداخ: سرحد پر چل رہی کشیدگی اور ہندوستانی فوجیوں کے ذریعہ پٹائی کئے جانے کے باوجود چین کے فوجی سدھرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ 29 اور 30 اگست کی شب رات میں دراندازی کی کوشش جب ہندوستانی فوج نے ناکام کردیا تو چینی فوجیوں نے 31 اگست کی شب میں پھر سے دراندازی کی کوشش کی، لیکن اس بار پھر ہندوستانی فوجیوں نے انہیں بھگا دیا۔ وزارت خارجہ  نے کہا ہےچین  کی طرف سے سرحدی تنازعہ میں دو طرفہ معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ چین نے ان باتوں کی اندیکھی کی، جن پر پہلے اتفاق رائے بنا تھا اور اکساوے والی فوجی کارروائی کیا۔
وزارت خارجہ نے 29/30 اگست کی رات پینگونگ لیک علاقے میں ہوئے حادثہ کو لے کر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رات چینی فریق کی طرف سے ضوابط کی خلاف ورزی ہوئی اور سرحد پر صورتحال بدلنے کے لئے اکسانے والی کارروائی کی گئی۔ ہندوستانی فوج نے پیر کو اس بابت بتایا تھا کہ چینی فریق کو مناسب جواب دیا گیا ہے۔ ہندوستان نے اپنی سرحوں کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کئے ہیں۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چینی فوجیوں نے 31 اگست کو پھر اکساوے والی کارروائی کی جبکہ حالات معمول پر لانے کے لئے کمانڈر لیول کی بات چیت ہو رہی تھی۔ چینی فریق نے پینگونگ سو کے جنوبی ساحلی علاقے میں اسٹیٹس کو کو بدلنے کی کوشش کی۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حال کی ان مشتعل کرنے والی حرکتوں کو ہم نے چین کے سامنے سفارتی اور فوجی مذاکرات میں اٹھایا ہے۔ ہم نے ان سے سرحد پر ڈسپلن بنائے رکھنے اور جوانوں کو کنٹرول میں رکھنے کی اپیل کی ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے ہندوستان اور چینی فوج اور سفارتی سطح کی بات چیت کر رہے ہیں۔ ہندوستان سرحدی تنازعہ کو حل کرنے کے لئے پوری طرح سے پابند عہد ہے۔