Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 2, 2020

جیل سے رہا ہوتے ہی ڈاکٹر کفیل بولے۔ شکر ہے ممبئی سے لاتے وقت ایس ٹی ایف نے میرا انکاونٹر نہیں کیا.

جیل سے باہر آنے پر ڈاکٹر کفیل نے صوبے کی یوگی حکومت پر نشانہ سادھا اور طنز کستے ہوئے کہا کہ شکر ہے کہ ممبئی سے لاتے وقت ایس ٹی ایف نے ان کا انکاونٹر نہیں کیا۔ ان کا اشارہ بکرو واقعہ کے ملزم وکاس دوبے کے انکاونٹر کو لے کر تھا۔

متھرا۔ اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٢ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
الہ آباد ہائی کورٹ  کے ذریعہ این ایس اے  ہٹانے اور جیل سے رہائی کے حکم کے بعد ڈاکٹر کفیل خان منگل کی نصف شب میں متھرا جیل سے باہر آ گئے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو لے کر مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ڈاکٹر کفیل خان کو ایس ٹی ایف نے جنوری میں ممبئی سے گرفتار کیا تھا۔ جیل سے باہر آنے پر ڈاکٹر کفیل نے صوبے کی یوگی حکومت پر نشانہ سادھا اور طنز کستے ہوئے کہا کہ شکر ہے کہ ممبئی سے لاتے وقت ایس ٹی ایف نے ان کا انکاونٹر نہیں کیا۔ ان کا اشارہ بکرو واقعہ کے ملزم وکاس دوبے کے انکاونٹر کو لے کر تھا۔
ڈاکٹر کفیل خان جب جیل سے باہر آئے تو اس وقت ان کے بھائی اور سابق کانگریس رکن اسمبلی پردیپ ماتھر موجود رہے۔ جیل سے باہر نکلنے پر انہوں نے باہر موجود میڈیا اہلکاروں و دیگر لوگوں کو سلام کیا۔ ساتھ ہی فیصلے اور رہائی کے لئے عدلیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد انہوں نے حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ شکر ہے، ممبئی سے لاتے وقت ایس ٹی ایف نے میرا انکاونٹر نہیں کیا۔
ڈاکٹر کفیل خان نے کہا کہ انتظامیہ انہیں اب بھی رہا کرنے کو تیار نہیں تھی، لیکن لوگوں کی دعاوں کی وجہ سے وہ رہا ہوئے ہیں۔ مگر اندیشہ ہے کہ حکومت پھر انہیں کسی معاملہ میں پھنسا سکتی ہے۔ کفیل نے کہا کہ وہ اب بہار اور آسام کے سیلاب زدہ علاقوں میں جا کر لوگوں کی مدد کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا' رامائن میں مہارشی والمیکی نے کہا تھا کہ راجا کو راج دھرم نبھانا چاہئے لیکن اترپردیش میں راجا راج دھرم نہیں نبھا رہا بلکہ وہ ' بال ہٹھ' کر رہا ہے'۔
ڈاکٹر کفیل خان نے کہا کہ گورکھپور میڈیکل کالج میں ہوئے آکسیجن واقعہ کے بعد سے ہی حکومت ان کے پیچھے پڑی ہوئی ہے اور ان کے کنبے کو بھی کافی کچھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔